ETV Bharat / international

Nepal Missing Plane Found: نیپال کے لاپتہ مسافر طیارے کے تباہ ہونے کا خدشہ - ارا ایئر کا طیارہ لاپتہ

تقریباً چھ گھنٹے بعد نیپال کے لاپتہ طیارہ مستونگ کے کوانگ میں ملبہ پایا گیا۔ Nepal Missing Plane Found طیارہ میں چار بھارتی سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سربراہ نے اس کی تصدیق کی۔

Nepal plane that went missing with 22 on board found after 6 hours
نیپال کا لاپتہ مسافر طیارے کے تباہ ہونے کا خدشہ
author img

By

Published : May 29, 2022, 6:53 PM IST

نیپال ہوائی اڈے کے اہلکار نے بتایا کہ تارا ایئر کا طیارہ، جو اتوار کی صبح مستونگ کے پہاڑی ضلع میں لاپتہ ہو گیا تھا، ضلع کے کوانگ گاؤں میں پایا گیا ہے۔ تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سربراہ نے اس کی تصدیق کی۔Nepal Missing Plane Found

مقامی لوگوں کی طرف سے نیپال آرمی کو دی گئی معلومات کے مطابق، تارا ایئر کا طیارہ مناپتی ہمال کے لینڈ سلائیڈنگ کے نیچے لمچے ندی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ فوج کے ترجمان نارائن سلوال نے کہا کہ نیپالی فوج زمینی اور فضائی راستے سے جائے وقوعہ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

دریں اثنا، بھارتی سفارت خانہ کھٹمنڈو نے ایک ہنگامی نمبر جاری کیا ہے اور بتایا کہ پھنسے ہوئے افراد کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ہنگامی ہاٹ لائن نمبر: +977-9851107021،" سفارت خانے کے آفیشل ہینڈل ٹویٹر سے پوسٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پوکھرا سے جومسوم کے درمیان ایک طیارہ اتوار کو نیپال میں چار بھارتیوں سمیت 22 لوگوں کے ساتھ لاپتہ ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تارا طیارہ نے تین عملے، 13 نیپالی، چار بھارتی اور دو جرمن مسافروں کو لے کر پوکھرا سے صبح 9:55 بجے کے قریب پرواز کی۔ طیارے کا ٹیک آف کے چند منٹ بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Nepal Missing Plane: نیپال میں چار بھارتیوں سمیت بائیس مسافروں کے ساتھ طیارہ لاپتہ

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نیترا پرساد شرما نے فون پر اے این آئی کو تصدیق کرتے ہوئے کہا، "طیارہ مستنگ میں جومسوم کے آسمان پر دیکھا گیا تھا اور پھر ماؤنٹ دھولاگیری کی طرف موڑ دیا گیا تھا جس کے بعد اس کا رابطہ نہیں ہوا تھا۔"

مستونگ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے ڈی ایس پی رام کمار دانی نے اے این آئی کو بتایا، "تیٹی کے مقامی لوگوں نے فون کر کے ہمیں بتایا کہ انہوں نے ایک غیر معمولی آواز سنی ہے جیسے کوئی دھماکا ہوا ہو۔ ہم تلاشی آپریشن کے لیے علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر تعینات کر رہے ہیں"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.