ETV Bharat / international

Nepal Plane Crash: تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، اکیس لاشیں برآمد

ضلع مستونگ میں جائے حادثہ سے اکیس لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں جہاں اتوار کو ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔ نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ نیپال کی فوج نے طیارے کے ملبے سے لاشیں نکال لی ہیں لیکن ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کھٹمنڈو لے جایا جائے گا۔ Nepal plane crash

Nepal plane crash: 16 bodies recovered so far from crash site
تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ مل گیا، سولہ لاشیں برآمد
author img

By

Published : May 30, 2022, 3:34 PM IST

Updated : May 30, 2022, 8:34 PM IST

کھٹمنڈو: نیپال کے تارا ایئر کے طیارے کے حادثے کی جگہ سے پیر کو 21 لاشیں برآمد ہوئیں، جو اتوار کو 22 لوگوں کے ساتھ لاپتہ ہو گیا تھا، جن میں چار بھارتی بھی شامل تھے۔ Nepal plane crash نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹویٹ کیا، "جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، 21 افراد کی لاشیں اکٹھی کی گئی ہیں لیکن ان کی شناخت ہونا باقی ہے۔"جیسا کہ نیپالی فوج نے جائے حادثہ سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، حکام نے بتایا کہ "کچھ مسافروں کی لاشیں شناخت سے باہر ہیں۔ پولیس باقیات کو اکٹھا کر رہی ہے۔"

نیپالی فوج نے کہا کہ طیارے کا ملبہ طیارے کے لاپتہ ہونے کے تقریباً 20 گھنٹے بعد ملا۔ ملک کے شمال مغربی حصے میں مستونگ ضلع کے تھسانگ کے سانو سورے بھیر میں 14,500 فٹ کی بلندی پر ملبہ ملا۔ نیپالی فوج کے ترجمان نارائن سلوال نے ٹویٹ کیا، "سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے تباہ ہونے والے طیارے کا پتہ لگا لیا ہے۔"

تارا ایئر کے ترجمان سدرشن برٹولا نے ریسکیو اہلکاروں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر بتایا کہ اب تک 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔برٹولا نے کہا کہ پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد طیارہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔ پہاڑ پر لاشیں بکھری پڑی ہیں۔مستونگ کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نیترا پرساد شرما نے کہا کہ جائے حادثہ کا پتہ مقامی لوگوں کی فراہم کردہ معلومات کی مدد سے لگایا گیا جو یارشگمبا (کیٹرپلر فنگس) کو جمع کرنے گئے تھے۔ اتوار کو خراب موسم کی وجہ سے سرچ اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Nepal Missing Plane Found: نیپال کے لاپتہ مسافر طیارے کے تباہ ہونے کا خدشہ

نیپال کی فوج نے اتوار کی شام کہا کہ اندھیرے اور خراب موسم کی وجہ سے تلاش اور بچاؤ آپریشن روک دیا گیا ہے۔ آج صبح فضائی اور زمینی سطح پر دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ تارا ایئر کا ٹوئن اوٹر طیارہ جس نے پوکھرا ہوائی اڈے سے ٹیک آف کیا تھا، اتوار کی صبح لاپتہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں 19 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ فضائی کمپنی کے مطابق مسافروں میں 13 نیپالی، چار ہندوستانی اور دو جرمن شہری شامل تھے۔

Last Updated : May 30, 2022, 8:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.