کھٹمنڈو: نیپال کے رکن پارلیمنٹ چندر بھنڈاری اور ان کی والدہ ہریکلا بھنڈاری کا رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ رکن پارلیمنٹ کی والدہ ہریکلا بھنڈاری جمعرات کو نیپال کے کیرتی پور برنس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ نیپال کے کیرتی پور اسپتال کے ایک بیان کے مطابق، رکن پارلیمنٹ کا جسم 25 فیصد جھلس گیا تھا، جب کہ ان کی ماں کا جسم 80 فیصد تک جھلس گیا تھا۔ کھٹمنڈو پوسٹ کے مطابق، بدھ کو کھٹمنڈو میں مقامی وقت کے مطابق رات 10:30 بجے ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے بھنڈاری اور ان کی ماں زخمی ہو گئے تھے۔ بھنڈاری کے پرسنل سکریٹری بھون بھوسال کے مطابق، ایل پی جی گیس سلنڈر اس وقت پھٹا جب خاندان سو رہا تھا۔
ایم پی چندر بھنڈاری نیپالی کانگریس پارٹی کے رکن ہیں اور ملک کے پسندیدہ سیاست دانوں میں سے ایک ہیں۔ اس حادثے کے فورا بعد ہی ان کے خیر خواہوں نے سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے کہ وہ تجربہ کار سیاستدان اور ان کی والدہ کی جلد صحت یابی کی دعا کریں۔ اقوام متحدہ کے سابق اسسٹنٹ سکریٹری جنرل کل چندر گوتم نے لکھا کہ وہ چندر بھنڈاری اور ان کی والدہ کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Nepal Veteran Historian Dies نیپال کے معروف مؤرخ ستیہ موہن جوشی نہیں رہے، بھارت کا اظہار افسوس