برسلز: ناٹو نے کہا کہ پولینڈ میں منگل کے روز دو افراد کی ہلاکت ممکنہ طور پر یوکرین کے میزائل حملے کے نتیجے میں ہوئی۔ ناٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے میڈیا کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے یوکرین کی سرحد کے قریب ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے دوران بی بی سی کو بتایا کہ یہ یوکرین کا فضائی دفاعی میزائل ہو سکتا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل روس نے داغا تھا۔Poland probably hit by Ukrainian missile
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹیلیویژن پر نشر ہونے والے تبصرے میں کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ یہ ہمارا میزائل نہیں ہے۔ ہماری ملٹری رپورٹ کی بنیاد پر، مجھے یقین ہے کہ یہ روسی میزائل تھا۔ یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کو منگل کے روز اس وقت الرٹ کر دیا گیا تھا جب روس نے 24 فروری کو اپنے حملے کے بعد سب سے بڑا میزائل حملہ شروع کیا۔
اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ ناٹو نے یوکرین کو مزید جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یوکرین ناٹو اتحاد کا رکن نہیں ہے، جبکہ پولینڈ ناٹو کا رکن ملک ہے۔انہوں نے کہا، "آج میں نے یوکرین کے لیے سپورٹ گروپ کی میٹنگ میں شرکت کی جہاں ناٹو کے اتحادیوں اور شراکت داروں نے روسی میزائل کو مار گرانے میں ہماری مدد کے لیے مزید جدید فضائی دفاعی سسٹم دینے کے نئے وعدے کیے ہیں۔" لیکن مستقبل میں ایسے کسی بھی واقعے کو روکنے کا بہتر طریقہ روس کا جنگ بند کرنا ہے۔ ناٹو کے ہیڈ کوارٹر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ یہ روس کی طرف سے جان بوجھ کر کیا گیا حملہ تھا۔
پولینڈ کے صدر اندریز ڈوڈا نے پہلے کہا تھا کہ سب سے زيادہ میزائل حملے کا الزام روس پر لگایا جا سکتا ہے لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ میزائل روس نے فائر کیا تھا۔ ماسکو اور کیف کے درمیان امن مذاکرات کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پ اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ ماضی کی کوششوں سے یہ ظاہر ہوا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سمجھوتہ اور مذاکرات کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Poland missile strike پولینڈ میں میزائل حملہ، روس نے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کردیا
یو این آئی