ETV Bharat / international

Myanmar Executes four Activists: میانمار کی فوج نے سابق قانون ساز سمیت چار افراد کو پھانسی دے دی - میانمار میں پھانسی کی سزا

میانمار کی فوج Myanmar Military نے سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق قانون ساز اور ممتاز جمہوریت نواز سمیت چار افراد کو پھانسی دینے کی اطلاع دی۔ امریکہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے گروپ نے اس کاروائی کی مذمت کی ہے۔

Myanmar Military executes four democracy activists
میانمار کی فوج نے سابق قانون ساز سمیت تین افراد کو پھانسی دے دی
author img

By

Published : Jul 25, 2022, 8:34 PM IST

میانمار کی فوجی حکومت Myanmar Military نے آنگ سان سوچی کے قریبی ساتھی سمیت فوجی بغاوت کے مخالف چار کارکنوں کو پھانسی دے دی ہے۔ میانمار کے سرکاری اخبار گلوبل نیو لائٹ نے پیر کو رپورٹ کیا کہ چاروں افراد کو وحشیانہ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر پھانسی دی گئی۔ ان افراد کو جنوری میں ایک بند کمرے میں ٹرائلز کے بعد موت کی سزا سنائی گئی تھی، جب ان پر فوج سے لڑنے میں ملیشیاؤں کی مدد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، جس فوج نے فروری 2021 میں سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔

ہیومن رائٹس واچ (HRW) کے مطابق، سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (NLD) پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق قانون ساز فویو زیا تھاو اور ممتاز جمہوریت نواز کارکن کیاومن یو کو 21 جنوری کو میانمار کے 2014 کے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت موت کی سزا سنائی تھی۔ جبکہ دو دیگر مردوں، ہلا میو آنگ اور آنگ تھورا زاؤ کو اپریل 2021 میں ایک فوجی مخبر کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ پھانسی جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں کئی دہائیوں میں پہلی مرتبہ سزائے موت کا استعمال ہے۔سیاسی قیدیوں کی اسسٹنس ایسوسی ایشن (اے اے پی پی) کے مطابق، آخری عدالتی پھانسیاں 1980 کی دہائی کے آخر میں دی گئیں۔ میانمار میں اس سے قبل بھی پھانسی دی جاتی رہی ہے۔ جسٹس فار میانمار کے ترجمان یادنار مونگ نے کہا کہ پھانسی انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہے اور حکمران ریاستی انتظامی کونسل کے خلاف مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Aung San Suu Kyi sentenced: آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی

Myanmar Govt Rejects US Human Rights Report: میانمار نے انسانی حقوق پر امریکی رپورٹ کو مسترد کیا

میانمار کی فوجی حکومت انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کی مرتکب: اقوام متحدہ

نیویارک میں قائم انسانی حقوق کے ایک گروپ نے میانمار کی فوجی حکومت کی طرف سے جمہوریت کے حامی رہنماؤں اور منتخب عہدیداروں کو پھانسی دینے کی مذمت کی ہے۔ہیومن رائٹس واچ میں ایشیا کی قائم مقام ڈائریکٹر ایلین پیئرسن نے کہا، "میانمار کی حکومت کی طرف سے چار افراد کو پھانسی دینا سراسر ظلم تھا۔ یہ پھانسیاں انتہائی غیر منصفانہ اور سیاسی طور پر محرک فوجی ٹرائلز کی پیروی کی گئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میانمار فوج کی بربریت اور انسانی جانوں کو بے دریغ نظر انداز کرنے کا مقصد بغاوت مخالف احتجاجی تحریک کو ٹھنڈا کرنا ہے۔ یورپی یونین کے رکن ممالک، امریکہ اور دیگر حکومتوں کو چاہیے کہ وہ میانمار کی فوج کو دکھائے کہ اس کے جرائم کا حساب لیا جائے گا اور انھیں یہ بتانا چاہیے کہ جو ظلم کرتا ہے اس کے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

امریکہ نے بھی میانمار کی فوج کی طرف سے جمہوریت کے حامی چار رہنماؤں اور منتخب اہلکاروں کو ان کی بنیادی آزادیوں کا استعمال کرنے پر پھانسی دینے کی مذمت کی ہے۔ برما (میانمار) میں امریکی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا۔"ہم فوجی حکومت کی طرف سے جمہوریت کے حامی رہنماؤں اور منتخب عہدیداروں کو ان کی بنیادی آزادیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پھانسی دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم میانمار کے عوام کے ساتھ کو جمی، فیو زیا تھا، ہلا میو آنگ اور آنگ تھورا زاؤ کے نقصان کے سوگ میں شامل ہیں‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.