ETV Bharat / international

Al Issa India visit مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل العیسیٰ کا چھ روزہ بھارت دورہ - العیسیٰ کا چھ روزہ بھارت دورہ

مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اور سعودی عرب کے سابق وزیر انصاف ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ جلد ہی بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران وہ بھارت میں چھ روزہ تک مختلف پروگرامس میں حصہ لیں گے۔ Al Issa to arrive in india

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل العیسیٰ کا چھ روزہ بھارت دورہ

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 1:00 PM IST

نئی دہلی: مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ 10 جولائی کو چھ روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت پہنچنے پر العیسیٰ شام کو بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کریں گے۔ 11 جولائی کو صبح 11 بجے خسرو فاؤنڈیشن کی دعوت پر العیسیٰ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے بی ایس عبدالرحمٰن آڈیٹوریم میں ممتاز مذہبی اور کمیونٹی رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول بھی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ العیسیٰ 10 سے 15 جولائی تک بھارت میں قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق العیسیٰ کی بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی سے ملاقات متوقع ہے۔ وہ بھارت کی صدر دروپدی مرمو سے بھی مل سکتے ہیں۔ وہ آئی سی سی آر کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے اور وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن میں ممتاز مذہبی رہنماؤں کے ایک گروپ سے بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ اکشردھام مندر کا دورہ کر سکتے ہیں اور کچھ اہم شخصیات سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

قومی دارالحکومت میں قیام کے دوران ان کی مصروفیات کا ایک اہم حصہ نماز جمعہ کے لیے جامع مسجد دہلی کا دورہ بھی ہوگا۔ ان کا آگرہ جانے کا بھی پروگرام ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ العیسیٰ ایک اسلامی اسکالر اور مسلم رہنما ہیں۔ وہ بین المذاہب مکالمے اور عالمی امن کے فروغ دینے والے بھی ہیں۔ وہ سعودی عرب کے ممتاز مذہبی رہنما، اسلامی اسکالر اور اصلاح پسند ہیں۔ بتادیں کہ 2016 میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تعینات ہونے سے قبل العیسیٰ سعودی کابینہ میں وزیر انصاف کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ شاہ سلمان کا مسلم ورلڈ لیگ کانفرنس سے خطاب

دنیا بھر میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی ایک بااثر غیر سرکاری تنظیم مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر العیسیٰ نے مختلف برادریوں، عقائد اور قوموں کے درمیان شراکت داری اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ وہ مرکز برائے ذمہ دار قیادت کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، جو عالمی سطح پر بااثر حکومت، میڈیا، کاروباری اور کمیونٹی رہنماوں کا ایک ادارہ ہے جو آج انسانیت اور دنیا کو درپیش چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.