ETV Bharat / international

FIFA World Cup فیفا میں استعمال ہونے والا فٹ بال پاکستان میں بہت کم اجرت میں تیار ہوتا ہے

فیفا ورلڈ کپ کی وجہ سے فٹ بال کا کھیل دنیا بھر کے لوگوں کی پسند بنا ہوا ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کروڑوں کے بجٹ کے اس کھیل میں پاکستان میں فیفا میں استعمال ہونے والا فٹ بال بہت کم اجرت میں تیار ہوتا ہے۔ Footballs made in Pakistan

پاکستان میں کم اجرت میں تیار ہوتا ہے فیفا میں استعمال ہونے والا فٹ بال

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 9:35 AM IST

نئی دہلی: فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں جاری ہے۔ دنیا بھر سے لوگ اس کھیل سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والے زیادہ تر فٹ بال پاکستان میں بنتے ہیں۔ خواتین ان کی سلائی کرتی ہیں جس کی انہیں بہت کم اجرت ملتی ہے۔ ساتھ ہی ورلڈ کپ میں فاتح سے لے کر 32ویں نمبر پر آنے والی ٹیموں میں 1,331 کروڑ کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق فیفا کے لیے فٹ بال پاکستان کے شمال مشرق میں کشمیری سرحد سے متصل شہر سیالکوٹ میں بنائے جاتے ہیں۔ Footballs used in FIFA are made in Pakistan

دنیا میں استعمال ہونے والے فٹ بالوں میں سے دو تہائی سے زیادہ صرف سیالکوٹ میں بنتے ہیں۔ یہاں فٹ بال بننے کی ایک وجہ یہاں کم اجرت پر مزدوروں کا ملنا بتایا جاتا ہے۔ فٹ بال بنانے میں بہت محنت کرنی پڑتی ہے اور اجرت بہت کم ملتی ہے۔ سیالکوٹ میں خواتین فٹ بال تیار کر تی ہیں۔ ایک گیند کو سلائی کرنے میں تقریباً تین گھنٹے لگتے ہیں۔ ایک عورت ایک دن میں صرف تین گیندوں کی سلائی کر سکتی ہے۔ اس کے بدلے میں انہیں روزانہ 480 روپے اور ماہانہ تقریباً 9,600 روپے ملتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں 60 ہزار سے زائد افراد فٹ بال بنانے کا کام کرتے ہیں۔ اچھی فٹ بال ہاتھ سے سلی ہوئی ہوتی ہے جو مشین سے سلی ہوئی گیندوں سے زیادہ مضبوط اور سخت ہوتی ہے۔ مضبوط ہونے کی وجہ سے وہ زیادہ پائیدار ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: World Smallest FIFA World Cup اقبال سکا نے دنیا کا سب سے چھوٹا فیفا ورلڈ کپ تیار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.