ETV Bharat / international

Doksuri Typhoon in China چین میں ڈوکسوری طوفان سے آٹھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 12:10 PM IST

طوفان ڈوکسری کی وجہ سے چین میں 8 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ باشندے متاثر ہوئے ہیں۔ چین کے فوجیان صوبے میں 6333 ہیکٹر سے زائد زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے۔ 151 ہیکٹر سے زائد فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ Beijing issues rainfall alert as Typhoon Doksuri

چین میں ڈوکسوری طوفان سے آٹھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے

بیجنگ: مشرقی چین کے فوجیان صوبے میں تباہی مچارہے طوفان ڈوکسری سے 8 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ باشندے متاثر ہوئے ہیں۔ طوفان ڈوکسوری جمعہ کی صبح 10 بجے جنجیانگ شہر کے ساحل پر پہنچا۔ جس سے تیز ہوائیں اور تیز بارش ہوئی۔ یہ جمعہ کی رات جیانگ شی صوبے میں منتقل ہوا۔ جہاں یہ آہستہ آہستہ کمزور ہو کراستوائی طوفان میں تبدیل ہو گیا۔ فوجیان کے صوبائی فلڈ کنٹرول اور خشک سالی کے امدادی مرکز نے ہفتہ کو بتایا کہ ہفتہ کی صبح 8 بجے تک 354400 افراد کو نکالا گیا ہے اور 146200 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ فوجیان میں 6333 ہیکٹر سے زائد زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے، 151 ہیکٹر سے زائد فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

مجموعی طور پر 44 مکانات منہدم ہوئے ہیں اور 178 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے کل 42 کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریباً 59.99 ملین امریکی ڈالر) کا براہ راست اقتصادی نقصان ہواہے۔ موسمیات کی سرکاری پیشین گوئیاں بتاتی ہیں کہ فوجیان کے کئی حصوں میں شدید بارشیں جاری رہیں گی۔ چھ مقامی مشاہداتی اسٹیشنوں نے 1961 کے بعد سے روزانہ کی سب سے زیادہ بارش کے اعداد و شمار ریکارڈ کیے ہیں۔ صوبائی موسمیاتی بیورو نے پوتن، فوزو، کوانژو اور ننگدے سمیت اپنے ساحلی شہروں اور شمالی علاقوں میں پہاڑی موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ اورشہری و دیہی آبی ذخائرجیسے ممکنہ ثانوی آفات کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Derico Strom: امریکہ میں غیرمتوقع طوفان ڈیریکو سے لاکھوں گھر بجلی سے محروم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.