سیول: جنوبی کوریا میں کووڈ-19 انفیکشن کے 87559 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر دو کروڑ 83 لاکھ 2 ہزار 474 ہو گئی ہے۔ کوریا ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی (کے ڈی سی اے) نے منگل کو یہ معلومات دی۔ نئے کیسز میں 74 کیسز بیرون ملک سے آنے والے متاثرہ افراد کے ہیں جس کے ساتھ ایسے کیسز کی تعداد 72 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ متاثرین میں سے 519 کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا سے مزید 56 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار 490 ہوگئی ہے۔ Total Corona cases in South Korea
وہیں بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 178 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر44142032 ہوگئی ہے اور ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.00 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 69 ایکٹو کیسز میں کمی کے باعث ان کی تعداد کم ہو کر 3490 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے ایک مریض کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 530677 ہوگئی ہے، شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Covid19 Update روس میں کورونا انفیکشن کے 5977 نئے معاملے
یو این آئی