ETV Bharat / international

Al-Aqsa Storm حماس کے حملے میں تین سو سے زائد اسرائیلی ہلاک - Rocket fire into Gaza Strip

حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے میں تین سو سے زائد اسرائیلی افراد ہلاک جبکہ اسرائیل کی جوابی کاروائی میں دو سو کے قریب فلسطینی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ Israel responds to Hamas attack

Israel responds to Hamas attack
Israel responds to Hamas attack
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 7:48 AM IST

Updated : Oct 8, 2023, 8:17 AM IST

تل ابیب: ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق طبی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے کثیر محاذی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ پندرہ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد شہریوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے فوجی اہلکاروں کو اغوا کر کے غزہ لایا گیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی تعداد اسرائیل کی جانکاری سے زیادہ ہے۔ ہفتہ کی صبح تقریباً 6:30 بجے (مقامی وقت کے مطابق) غزہ سے اسرائیل پر راکٹ فائر شروع کیے گئے، جس نے تل ابیب سمیت دیگر کئی شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی دفاعی فورسز نے تصدیق کی ہے کہ حملوں کے بعد فلسطینی عسکریت پسندوں نے کئی اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے تاہم ان کی تعداد کے بارے میں ابھی تصدیق نہیں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ عسکریت پسند گروپ حماس سے تعلق رکھنے والے درجنوں مسلح افراد غزہ کی پٹی سے اچانک حملے میں جنوبی اسرائیل میں گھس آئے۔

ان راکٹ حملوں کے بعد حماس کے کئی عسکریت پسند غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں داخل ہوئے اور اسرائیلی قصبوں پر قبضہ کر لیا۔ حماس کے ملٹری کمانڈر محمد الدیف نے اس آپریشن کو "الاقصی فلڈ" قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل پر حملہ، خواتین پر حملوں، یروشلم میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور غزہ کے جاری محاصرے کا جواب ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق "کچھ تصویری ویڈیوز میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد جنوبی شہر سڈروٹ کی گلیوں میں لاشیں بکھری ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ کاروں کو گولیوں سے چھلنی کردینے کے بعد آگ لگا دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کا جوابی حملہ، 198 فلسطینی جاں بحق

دریں اثناء اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کے بالکل شمال میں زیکیم بیچ کے راستے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس نے عسکریت پسندوں کو اسرائیلی کمیونٹیز میں گھسنے نہیں دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے حال ہی میں غزہ میں حماس کے زیر استعمال تین آپریشنل مقامات کو نشانہ بنایا۔

Last Updated : Oct 8, 2023, 8:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.