اسلام آباد: پاکستان میں 14 جون سے شروع ہونے والی پری مانسون بارش Pre-Monsoon Rain سے متعلق الگ الگ حادثات میں کل 165 افراد ہلاک اور 171 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی۔ Monsoon Rains Continue to Lash Pakistan
ملک کا جنوب مغربی صوبہ بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا جہاں شدید بارش سے 65 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہو گئے ہیں۔ مسلسل بارش کی وجہ سے یہاں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ یہاں مقامی میڈیا نے ڈیم پھٹنے کے کئی واقعات کی اطلاع دی ہے، جس کی زدمیں آکر متعدد مکانات اوربنیادی ڈھانچے بہہ گئے۔
بلوچستان حکومت نے منگل کو صوبے کے وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ میں آئندہ ایک ماہ تک اسی طرح کی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس کے پیش نظر یہاں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت لوگوں کے دریاؤں، ڈیموں اور دیگر آبی ذخائر کے قریب پکنک منانے جانے پر پابندی ہوگی اور ان میں تیراکی پر بھی پابندی ہوگی۔
ملک کے صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت صوبہ سندھ میں الگ الگ حادثات میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے جہاں ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک کی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ 13 دنوں سے اب بھی شدید مونسون کی لپیٹ میں ہے۔ اس دوران گزشتہ 30 برس کی اوسط سے بالترتیب 625 فیصد اور 501 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی