ETV Bharat / international

Money Transfers سنگاپور-بھارت کے لوگ موبائل پیمنٹ سسٹم کے استعمال سے مستفید ہوں گے

بھارت اور سنگاپور ایک باہمی انتظام کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے موبائل ادائیگی کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر بینک کھاتوں میں رقم منتقل کر سکیں گے۔ پی کمارن نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا اور سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی نے کافی کام کیا ہے۔Indian envoy On UPI

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 5:01 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

سنگاپور: بھارت اور سنگاپور ایک باہمی انتظام کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے موبائل ادائیگی کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر بینک کھاتوں میں رقم منتقل کر سکیں گے۔High Commission of India in Singapore

سنگاپور میں بھارت کے ہائی کمشنر پی کمارن نے آسیان-انڈیا میڈیا انٹرایکشن پروگرام کے تحت بھارتی صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ بھارت کے یو پی آئی موبائل پیمنٹ انٹرفیس اور سنگاپور کے ہم منصب نظام کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور یہ نظام اسی سال کے آخر تک چالو ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سنگاپور میں کام کرنے والے لاکھوں تارکین وطن کارکنوں کو بہت کم خرچ پر تیزی سے اپنے گھروں کو رقم بھیجنے میں آسانی ہوگی۔ بھارت کے تقریباً 2.5 لاکھ شہری روزگار کے سلسلے میں سنگاپور میں رہتے ہیں۔

پی کمارن نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا اور سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی نے کافی کام کیا ہے۔ یہ منصوبہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے، اب کسی بھی وقت دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنما ایک دوسرے سے بات چعت کر کے اس کے شروع کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ بھارت کے ہائی کمشنر نے کہا کہ مستقبل میں اسے جنوبی ایشیائی علاقائی ایسوسی ایشن (آسیان) کے کچھ دوسرے ممالک تک پھیلانا آسان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سنگاپور نے آسیان ممالک کے مالیاتی نظام کے ساتھ اپنی شمولیت کے لیے بہت کام کیا ہے۔ سنگاپور کے ساتھ یوپی آئی کنیکٹیویٹی کے بعد ان ممالک کے پیمنٹ سسٹم سے لنک کرنے کا کام بھی آسان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور کے ساتھ یو پی آئی کی وابستگی کا سب سے بڑا فائدہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہاں کام کرنے والے کارکن بہت کم خرچ پر اپنے گھروں کو چھوٹی رقم بھیج سکیں گے۔ فی الوقت انہیں پیسے کے تبادلے کے لیے بہت پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے۔ سنگاپور کا روپیہ بھارتی روپیہ کی ہی طرح، آسیان ممالک میں قابل قبوہل ہے۔ اس طرح سنگاپور کے ذریعے روپے کو آسیان کے دیگر ممالک سے جوڑنا آسان ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nirmala Sitharaman اگلے پانچ برسوں میں روزانہ ایک بلین یو پی آئی لین دین کا ہدف

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.