ETV Bharat / international

G20 Summit in Bali مودی بائیڈن نے پائیدار اور جامع ترقی پر تبادلہ خیال کیا، وائٹ ہاؤس

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 11:31 AM IST

وہائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ 'صدر بائیڈن نے بالی میں جی-20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کی۔ Modi Biden Discuss on Sustainable

مودی بائیڈن نے پائیدار اور جامع ترقی پر تبادلہ خیال کیا، وائٹ ہاؤس

بالی: وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے جی-20 کے ذریعہ بڑی معیشتوں کو اکٹھا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ وہائٹ ہاؤس نے آج جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن نے بالی میں جی-20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران لیڈروں نے جی-20 کے تئيں اپنی مشترکہ وابستگی کا اظہار کیا، جو بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے اہم فورم ہے۔ PM Modi Discussion with US President

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران رہنماؤں نے اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پائیدار اور جامع ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بڑی معیشتوں کو اکٹھا کرنے کی اپنی اجتماعی صلاحیت پر روشنی ڈالی، جس میں موسمیاتی، توانائی اور خوراک کے بحرانوں سے نمٹنے، عالمی صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور تکنیکی انقلاب کو فروغ دینے کے امور شامل ہیں۔ وہائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی وباء سے نمٹنے کی کامیابی سےہندوستان کی جی-20 صدارت کے دوران صحت اور مالیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی بنیاد پڑ گئی ہے۔

یہہ بھی پڑھیں: G20 Summit in Bali وزیراعظم کی بالی میں جی 20 کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر سے ملاقات

میٹنگ میں بائیڈن نے کہا کہ امریکہ موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض، کساد بازاری، غربت اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول، جامع ترقی، اقتصادی سلامتی اور عالمی سپلائی کو مضبوط کرنے جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کثیر جہتی مالیاتی اداروں کے لیے بہتر اور جدید فنانسنگ ماڈل تیار کرنے کے تئيں پرعزم ہے اور وہ جی 20 کی عالمی قیادت کی حمایت جاری رکھے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.