ETV Bharat / international

Syria Earthquake ملبے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو پانچ روز بعد زندہ ریسکیو کیا گیا - پانچ افراد کو پانچ روز بعد زندہ ریسکیو کیا گیا

جہاں ملبے تلے دبے لوگوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں وہیں ملبے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو پانچ روز بعد زندہ ریسکیو کیا گیا۔ ریسکیو کا ویڈیو شام کے شہری دفاع کی رضاکار تنظیم دی وائٹ ہیلمٹس نے شیئر کیا ہے جس میں انھوں لکھا ہے کہ ایک حقیقی معجزہ، خوشی کی آوازیں آسمان کو گلے لگاتی ہیں، یقین سے بالاتر خوشی۔

Miraculous moments as An entire family of five rescued alive after five days under earthquake rubble in Idlib
ملبے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو پانچ روز بعد زندہ ریسکیو کیا گیا
author img

By

Published : Feb 12, 2023, 3:58 PM IST

ادلب: شام اور ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد ہزاروں امدادی کارکن اب بھی منہدم عمارتوں میں دبے ہوئے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ تباہی اور مایوسی کے درمیان زندہ بچ جانے والوں کی معجزاتی کہانیاں منظر عام پر بھی آ رہی ہیں۔ اس ہفتے کے شروع میں ایسے ہی ایک ریسکیو آپریشن میں، مغربی شام کے صوبہ ادلب میں ایک پورے خاندان کو بچایا گیا تھا۔ تین بچوں اور دو بالغوں کو ان کے گھر کے ملبے سے نکالا گیا، جس کے بعد لوگوں کا ہجوم وہاں جمع ہوکر اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا۔

  • A true miracle...the sounds of joy embrace the sky... joy beyond belief.
    An entire family was rescued from under the rubble of their house this afternoon, Tuesday, February 7, in the village of Bisnia, west of #Idlib.#Syria #earthquake pic.twitter.com/Cb7kXLiMjT

    — The White Helmets (@SyriaCivilDef) February 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بچاؤ کی ویڈیو شام کے شہری دفاع کی رضاکار تنظیم دی وائٹ ہیلمٹس نے شیئر کی ہے۔ وائٹ ہیلمٹس نے ٹویٹ کیا کہ ایک حقیقی معجزہ، خوشی کی آوازیں آسمان کو گلے لگاتی ہیں، یقین سے بالاتر خوشی، منگل کی سہ پہر، 7 فروری کو، بسنیا گاؤں میں، ایک پورے خاندان کو ان کے گھر کے ملبے سے زندہ نکالا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امدادی کارکن بچوں کو ایمبولینس میں لے جا رہے ہیں۔ بالغوں کو بھی اسٹریچرز پر منہدم عمارت سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سے ہی منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کو زندہ نکالنے کے لیے ریسکیو آپریش جاری ہے۔ آج ساتویں دن بھی لوگ اپنوں کی تلاش میں ریسکیو ٹیموں کا ہاتھ بٹا رہے ہیں لیکن ملبے تلے دبے لوگوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترکیہ میں کم از کم 24,617 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ شام میں کم از کم 4,500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.