ریاض: سعودی عرب میں شدید گرمی کے بیچ مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ 10 لاکھ 50 ہزار بیرون ملکوں سے آئے عازمین حج منیٰ پہنچ گئے ہیں۔ عازمین کی روانگی کا عمل اتوار کی رات سے شروع ہو گیا تھا۔ العربیہ کے مطابق اتوار کے روز 25 جون کو اور سعودی عرب میں 8 ویں ذو الج کی شام آٹھ بجے سے عازمین کی روانگی شروع ہوئی اور پیر کی صبح دس بجے تک جاری رہا۔ خصوصی انتظامات کے تحت مخصوص وقت کے دوران اور ہر بس کے لیے متعین راستوں کے ذریعہ عازمین کو منیٰ پہنچایا گیا۔ اس آپریشن کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عازمین کا یہ گروپ بیرون ملک سے آنے والوں کے 60 فیصد پر مشتمل ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے ذیلی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قرنی نے بتایا کہ کہ عازمین حج کو منتقل کرنے کا عمل پیر کی دوپہر تک جاری رہے گا۔ اندرون ملک سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین طواف قدوم کرنے کے بعد منیٰ میں اپنی رہائش گاہوں تک پہنچیں گے۔ بیرون ملک سے آنے والے باقی 40 فیصد عازمین براہ راست میدان عرفات جائیں گے۔ ان میں ایک لاکھ 80 ہزار انڈونیشیائی عازمین حج بھی شامل ہے۔ اسی طرح 7 لاکھ وہ عازمین بھی شامل ہیں جو مکہ مکرمہ سے براہ راست منگل کو عرفات پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Haj 2023 لاکھوں حجاج کرام کے لیے روزانہ ایک ملین کیوبک میٹر سے زیادہ زمزم کا نظم
یو این آئی