ETV Bharat / international

میاں بیوی جھگڑے کے باعث دہلی میں پرواز کی ہنگامی لینڈنگ - جہاز میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا

جرمنی سے بنکاک جانے والی پرواز کو اس وقت دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی جب سفر کے دوران شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ husband wife fight in flight

Mid air fight between husband and wife leads to emergency landing of flight in Delhi
میاں بیوی جھگڑے کے باعث دہلی میں پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 9:17 PM IST

نئی دہلی: میونخ سے بنکاک جانے والی ایک معمول کی فلائٹ میں موجود میاں بیوی کے درمیان بحث کی وجہ سے پرواز کی نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔ دہلی ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق، میونخ (جرمنی) سے بنکاک جانے والی لفتھانزا کی پرواز کو اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب سفر کے دوران ایک جوڑے کے درمیان جھگڑے نے شدت اختیار کر لی۔

میاں بیوی کے درمیان جیسے جیسے صورتحال سنگین ہوتی گئی تو فلائٹ کے عملے نے مداخلت کرنا ضروری سمجھا اور بڑھتے ہوئے تنازعہ کو کم کرنے کی کوشش میں پرواز کے عملے نے فوری طور پر مدد کے لیے دہلی ہوائی اڈے کے ہوائی ٹریفک کنٹرولرز سے رابطہ کرکے پرواز کا رخ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا۔

دہلی ہوائی اڈے پر ایوی ایشن سیکورٹی حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھگڑے کے پیچھے مخصوص وجہ نامعلوم ہے۔ اس سے پہلے پاکستان میں قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔

جس کی وجہ سے پرواز نے اپنا راستہ بدل دیا اور فوری طور پر اندرا گاندھی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت حاصل کی۔ اس کے بعد دہلی ایئرپورٹ پر پرواز کے بحفاظت لینڈنگ کے بعد جھگڑے میں ملوث شوہر کو جہاز سے اتار کر ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔ ابھی تک لفتھانزا ایئر لائنز نے میڈیا کو اس واقعے کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات فراہم نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.