میکسیکو: میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں عقیدت مندوں کو لے جانے والی بس کے حادثے کا شکار ہو جانے سے 9 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے، ریجنل سول ڈیفنس سروس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ سروس نے اپنے ٹویٹر پیج پر کہا’’حادثے کے نتیجے میں 40 افراد زخمی ہوئے اور بدقسمتی سے 9 افراد کی موت ہو گئی‘‘۔ 9 killed, 40 injured in bus crash in Mexico
- مزید پڑھیں:میکسیکو میں بس حادثہ، 15 ہلاک
مقامی میڈیا کے مطابق عقیدت مند عبادت گزاروں کے مقدس مقام ٹیلا میونسپلٹی میں واقع کرائسٹ چرچ جا رہے تھے،بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور بس سے کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
یو این آئی