اسلام آباد: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے فرزند کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ مولانا نے لکھا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون، آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان کے ریجنل پولیس آفیسر سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے اور انھوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت کئی سیاسی رہنماوں نے مولانا طارق جمیل اور ان کے اہل خانہ سے اس وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوںوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او ملتان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔