ETV Bharat / international

Nepal Floods نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 33 افراد ہلاک

نیپال کے شمال مغربی صوبہ کرنالی مانسون کی بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس صوبے سے ہزاروں باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ floods and landslides in Karnali

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 33 افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 2:17 PM IST

کاٹھمنڈو: نیپال میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم 33 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ شمال مغربی صوبہ کرنالی مانسون کی بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس صوبے سے ہزاروں باشندوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ نیپال میں مانسون عام طور پر جون میں شروع ہوتا ہے اور اکتوبر میں ختم ہوتا ہے۔ landslides in Nepal

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق، اس سال برفانی تودے گرنے اور شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں کم از کم 110 افراد ہلاک اور سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ بی بی سی نے کہا کہ صوبہ بھر میں کم از کم 22 افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث امدادی کارکنوں کو وہاں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اناپورنا پوسٹ کے ایک پولیس ترجمان نے کہا، "ہم نے راحت رسانی کی کارروائیوں کے لیے سورکھیت سے ہیلی کاپٹر تعینات کیے ہیں۔" ان کا کہنا تھا کہ موسم بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کا کام متاثر ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں شدید بارش کی وارننگ کے درمیان نشیبی ضلع کالی کوٹ میں ہزاروں لوگوں کو اپنے گھروں سے نکالا گیا تھا۔ نیپال کے حکام نے بتایا کہ صوبے کے کچھ علاقوں میں کرنالی ندی کے پانی کی سطح 39 فٹ سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور ندی پر کئی پل بہہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Nigeria Floods نائیجیریا میں سیلاب سے 24 افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق سرکاری اہلکاروں نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے میں امداد بھیجی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں نے کہا کہ وہ نیپال میں سب سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز میں خوراک اور ادویات تقسیم کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.