ETV Bharat / international

Mann Ki Baat@100 جے شنکر نے امریکہ میں بھارتیوں کے ساتھ من کی بات سنی

author img

By

Published : Apr 30, 2023, 1:17 PM IST

وزیر خارجہ جے شنکر ان دنوں امریکہ میں ہیں، جہاں انھوں نے پی ایم مودی کے من کی بات کی 100 ویں قسط سننے کے لیے نیو جرسی میں بھارتی تارکین وطن کی محفل میں شامل ہوئے۔

EAM Jaishankar joins Indian diaspora in US to listen to PM Modi
جے شنکر نے امریکہ میں بھارتیوں کے ساتھ من کی بات سنی

نیو جرسی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی 'من کی بات' کی 100 ویں قسط سننے کے لیے نیو جرسی میں بھارتی تارکین وطن میں شامل ہوئے۔ پی ایم مودی کے ریڈیو کے ماہانہ پروگرام نے آج اپنی 100ویں قسط مکمل کی جو صبح 11 بجے براہ راست نشر کی گئی۔ وہیں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بھی پی ایم مودی کی من کی بات کی نشریات سے پہلے لندن میں بھارتی باشندوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی عزت کو بڑھایا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا دنیا بڑی امید اور توقعات کے ساتھ بھارتی تارکین وطن کی طرف دیکھ رہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ بھی اس موقع پر اٹھیں اور پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے اپنا حصہ ڈالیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات میں کہا کہ ملک میں بہت سے ایسے باصلاحیت لوگ ہیں جو اپنی محنت کی بدولت کامیابی کی چوٹی پر پہنچے ہیں اور 'من کی بات' ہی ان کی مصنوعات کو سب کے سامنے لانے کا ذریعہ بنا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 'میک ان انڈیا' کی کئی مثالوں سے لے کر اسپیس اسٹارٹ-اپ کی چرچا ’من کی بات‘ میں کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ 'من کی بات' میں ہم نے ملک کی خواتین کی طاقت کی سینکڑوں متاثر کن کہانیوں کا ذکر کیا ہے۔ ہماری فوج ہو یا کھیلوں کی دنیا، میں نے جب بھی خواتین کی حصولیابیوں پر بات کی ہے، ان کی بہت تعریف کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ وزیراعظم مودی کے من کی بات کا پروگرام 3 اکتوبر 2014 کو شروع ہوا تھا اور پھر یہ حکومت کے لیے شہریوں تک رسائی کے پروگرام کا ایک اہم ستون بن گیا، جس میں خواتین، نوجوانوں اور کسانوں جیسے متعدد سماجی گروپوں سے خطاب کیا گیا ہے اور اس نے کمیونٹی کی کارروائی کو فروغ دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 22 بھارتی زبانوں اور 29 بولیوں کے علاوہ، من کی بات 11 غیر ملکی زبانوں میں نشر کی جاتی ہے جن میں فرانسیسی، چینی، انڈونیشی، تبتی، برمی، بلوچی، عربی، پشتو، فارسی، دری اور سواحلی شامل ہیں۔ من کی بات 500 سے زیادہ آل انڈیا ریڈیو کے نشریاتی مراکز کے ذریعے نشر کی جا رہی ہے۔ پی ایم مودی کی من کی بات کی 100ویں قسط بھی اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے براہ راست نشر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.