ETV Bharat / international

Man Sentenced to 100 Years in Prison امریکہ میں ایک قصوروار کو سو سال قید کی سزا

امریکہ کے لوزیانا میں ڈسٹرکٹ عدالت نے 2021 میں بھارتی نژاد امریکی بچے کی موت کے ایک معاملے میں قصوروار کو سو سال قید کی سزا دی ہے۔

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 5:35 PM IST

Man sentenced to 100 years in prison for Indian American child's death
امریکہ میں ایک قصوروار کو سو سال قید کی سزا

نیویارک: ایک 35 سالہ شخص کو 2021 میں پانچ سالہ بھارتی نژاد امریکی بچے کی موت کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے لوزیانا کے کیڈو پیرش میں ایک جج نے 100 سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2021 میں مایا پٹیل شریوپورٹ کے مونک ہاؤس ڈرائیو میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں کھیل رہی تھی کہ اسی وقت جوزف لی اسمتھ کی بندوق سے چلائی گئی گولی ہدف سے چوک گئی اور مایا پٹیل کو جا لگی۔

کیڈو پیرش ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے اس ہفتے اعلان کیا کہ مارچ 2021 میں مایا پٹیل کے قتل کے سلسلے میں، ڈسٹرکٹ جج جان ڈی موزلی جونیئر نے مجرم اسمتھ کو پروبیشن، پیرول یا سزا میں کمی کے بغیر 60 سال قید کی سزا سنائی ہے۔جج نے یہ بھی حکم دیا کہ اس سال جنوری میں قتل کے مجرم پائے گئے اسمتھ کو مایا پٹیل قتل معاملے میں تحقیق کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر الگ الگ دفعات میں 40 سال کی سزا سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دراصل 20 مارچ 2021 کو، اسمتھ کا ویسٹ شریوپورٹ میں مونک ہاؤس ڈرائیو کے 4900 بلاک میں سپر 8 موٹل کی پارکنگ میں ایک دوسرے شخص کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ اس وقت موٹل کی ملکیت ومل اور اسنیہل پٹیل کے پاس تھا، جو مایا اور ایک چھوٹے بھائی کے ساتھ گراؤنڈ فلور یونٹ میں رہتے تھے۔جھگڑے کے دوران، اسمتھ نے دوسرے آدمی کو 9 ایم ایم ہینڈگن سے مارنے کے لیے گولی چلائی، گولی اپنے ہدف سے چوک گئی اور اپارٹمنٹ میں موجود مایا کے سر میں جا لگی۔ مایا کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں تین دن تک زندگی سے لڑنے کے بعد 23 مارچ کو اس کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.