ETV Bharat / international

Maldives Garage Fire مالدیپ کے وزیرخارجہ کی بھارتی اور بنگلہ دیشی ہم منصبوں سے بات چیت

مالدیپ کے وزیرخارجہ عبداللہ شاہد نے جمعرات کو مالے میں ایک عمارت میں آتشزدگی کے واقعات کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا، اس حادثے میں دس افراد ہلاک ہوگئے، جس میں نو بھارتی اور ایک بنگلادیشی شہری تھا۔ Maldives Garage Fire

Maldives Foreign Minister
مالدیپ کے وزیرخارجہ عبداللہ شاہد
author img

By

Published : Nov 10, 2022, 10:45 PM IST

نئی دہلی: مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے جمعرات کو مالے میں گزشتہ رات لگنے والی آگ کی تحقیقات کا اعلان کیا، جس میں نو بھارتی شہریوں سمیت دس تارکین مزدور ہلاک ہوگئے۔مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے ٹویٹ کیا اور آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔ Maldives Garage Fire

مالدیپ کے وزیرخارجہ کا ٹویٹ
مالدیپ کے وزیرخارجہ کا ٹویٹ

مالدیپ کے وزیر خارجہ نے ٹویٹ کرکے بتایا کی آج بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور بنگلا دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن سے بات کی اور مالدیپ کی حکومت اور عوام کی طرف سے کل رات مالے میں آتشزدگی کے واقعہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انھیں مطلع کیا کہ مکمل تحقیقات کا کام جاری ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ کا ٹویٹ
بھارتی وزیر خارجہ کا ٹویٹ

اس کے بعد بھارت کے وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ مالدیپ کے وزیرخارجہ عبداللہ شاہد کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی جس میں تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔ ہائی کمیشن اس معاملے پر مالدیپ کے حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ بھارت کے ہائی کمیشن نے کہا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن متاثرہ ہندوستانی شہریوں کے اہل خانہ سے رابطہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maldives Garage Fire مالدیپ کے گیراج میں آتشزدگی، آٹھ بھارتیوں سمیت دس افراد ہلاک

واضح رہے کہ مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں غیر ملکی مزدوروں کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے نو ہندوستانیوں سمیت دس افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مالے کی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک گیراج میں آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ آگ پر قابو پانے میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔

حکام نے بتایا کہ عمارت کی اوپری منزل سے 10 لاشیں نکالی گئی ہیں۔خبر رساں ایجنسی نے ایک سیکورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں نو ہندوستانی اور ایک بنگلہ دیشی شہری شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.