ETV Bharat / international

Malaysian Parliament Dissolves ملائشیا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا - ملائشیا میں سیاسی بحران

ملائشیا کے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔ عام طور پر پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے دو ماہ کے اندر عام انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ Malaysian Parliament Dissolves

Malaysian Prime Minister Ismail Sabri Yaakob
ملیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب
author img

By

Published : Oct 10, 2022, 7:15 PM IST

کوالالمپور: ملائشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے پیر کے روز ملک کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اگلے 60 دنوں میں عام انتخابات کرانے کی راہ ہموار کردی ہے۔ صابری نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ملک کے حکمراں سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے آئین کے مطابق اس فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔Malaysian Parliament Dissolves

انہوں نے کہا کہ 2018 میں قومی انتخابات کے بعد کئی اہم واقعات رونما ہوئے جن میں متعدد وزرائے اعظم کی تبدیلی اور کورونا وائرس کے ساتھ سیاسی غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔ اس سے ملک کی سماجی، معاشی اور سیاسی استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فیصلے کا حصول ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی اور انتخابات کے بعد ایک مضبوط، مستحکم اور باوقار حکومت کی تشکیل کے لیے سب سے قوی اقدام ہے۔

واضح ر ہے کہ ملائشیا کے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔ عام طور پر پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے دو ماہ کے اندر عام انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ ووٹرز 222 رکنی دیوان عام یا ایوان نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.