کوالا لمپور: انور ابراہیم نے آج ملائیشیا کے دسویں وزیراعظم کے طور پر کوالالمپور کے محل میں شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، اس سے قبل ملائیشیا کے بادشاہ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کیا تھا، انور ابراہیم اس وقت حکومت سازی میں کامیاب ہوگئے جب دوسری چھوٹی جماعتوں نے ان کی متحدہ حکومت کے لیے حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔ Malaysia New PM
قابل ذکر ہے کہ پانچ روز قبل ہونے والے ملائیشیا کے عام انتخابات میں کسی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل نہیں ہو پائی تھی۔ انتخابات میں انور ابراہیم کے اتحاد کو 82 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل رہی جبکہ سابق وزیراعظم محی الدین کے اتحاد کو 73 نشستوں پر کامیابی ملی اور وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 30 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ملائیشیا میں حکومت سازی کے لیے 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Wife of EX Malaysian PM Convicted ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو بدعنوانی کے کیس میں دس برس قید کی سزا
دونوں بڑی پارٹیوں کی جانب سے حکومت سازی کے لیے کوئی پیش رفت نہ کر پانے کے بعد، بادشاہ نے انور اور محی الدین کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے نو منتخب اراکین سے نئی حکومت کی قیادت کے لیے۔ اور پھر جمعرات کو شاہی خاندانوں کے اجلاس کے بعد، انور ابراہیم کو وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا گیا کیونکہ بادشاہ کو یقین تھا کہ انہیں ملائیشیا کے 222 ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔