پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سینٹورس مال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مال کی چوتھی منزل پر واقع فوڈ کورٹ میں آگ لگی ہے۔ جس وقت مال میں آگ لگی اس وقت وہاں کافی زیادہ لوگ موجود تھے جنہیں جلد از جلد بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ ابھی تک اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق، آگ کے شعلے تیزی سے عمارت کی دوسری منزلوں کے ساتھ ساتھ بالائی حصوں میں بھی پھیل گئے جہاں رہائشی اپارٹمنٹس واقع ہیں۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں تصدیق کی کہ نجی شاپنگ مال میں لگی آگ پر دو گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے۔ Fire Breaks Out at Centaurus Mall
-
Centaurus mall under fire Islamabad #shorts #reels #viralshorts #centaurus #centaurusmall #fire pic.twitter.com/d7lLP4JEvf
— Mohsin Malik (@maliixmohsin) October 9, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Centaurus mall under fire Islamabad #shorts #reels #viralshorts #centaurus #centaurusmall #fire pic.twitter.com/d7lLP4JEvf
— Mohsin Malik (@maliixmohsin) October 9, 2022Centaurus mall under fire Islamabad #shorts #reels #viralshorts #centaurus #centaurusmall #fire pic.twitter.com/d7lLP4JEvf
— Mohsin Malik (@maliixmohsin) October 9, 2022
سینٹورس مال اسلام آباد کے سب سے بڑے مال کے طور پر جانا جاتا ہے اور آج اتوار کو چھٹی ہونے کی وجہ سے مال میں کافی زیادہ رش تھا۔ مال میں آگ لگنے سے وہاں موجود ہجوم میں افراتفری مچ گئی۔ اسی دوران آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر اور چیف کمشنر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے آگ مال کے مونال ریسٹورنٹ میں لگی جس کے باعث پورا فوڈ کورٹ شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔