ETV Bharat / international

Israel Hamas war اسرائیل حماس جنگ دوسرے دن بھی جاری، سینکڑوں افراد ہلاک

اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع دوسرے دن بھی جاری ہے۔ محصور غزہ پاٹی سے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کی صبح اسرائیل پر اچانک غیرمعمولی حملے کے بعد غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے اور دونوں جانب سے اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Major developments in second day of Israel Hamas war
اسرائیل حماس جنگ کے دوسرے دن کی اہم پیش رفت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 8, 2023, 10:15 PM IST

Updated : Oct 8, 2023, 10:24 PM IST

یروشلم: اسرائیلی افواج اور فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے درمیان لڑائی دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں دونوں طرف سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے اعلان کیا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں۔

اسرائیل حماس جنگ کے دوسرے دن کی صورتحال

  1. محصور غزہ کی پٹی میں رہنے والے 2.3 ملین فلسطینیوں نے رات دہشت اور تاریکی میں گزاری، کیونکہ اسرائیل نے اپنے فضائی حملے تیز کر دیے اور ساحلی علاقوں کی بجلی منقطع کر دی ہے۔
  2. اسرائیلی حملوں نے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس میں ایک 14 منزلہ ٹاور بھی شامل تھا جس میں درجنوں اپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ وسطی غزہ شہر میں حماس کے دفاتر بھی تھے۔
  3. اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے انٹیلی جنس سربراہ کے گھر پر حملہ کیا اور نیتن یاہو نے حماس کے خلاف انتقام کا عہد کیا۔
  4. حزب اللہ کی جانب سے بھی تین اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں بھی حملہ کیا۔
  5. حماس کے قسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے جنگجو اسرائیل کے اندر کئی شہروں میں اب بھی سخت لڑائی میں مصروف ہیں۔

ڈپلومیسی

  1. اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) بڑھتے ہوئے تشدد پر اتوار کو ہنگامی مشاورت کرے گی۔ اس اجلاس کو پہلے مالٹا نے بلایا تھا، جو اس وقت یو این ایس سی کا رکن ہے، جس کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور برازیل نے اس کی حمایت کی۔
  2. چین نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان حالیہ تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام فریقوں سے پرسکون رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔
  3. مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ مصر فلسطینی اسرائیل کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سعودی عرب اور اردن کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
  4. اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے صورت حال کے مزید خراب ہونے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے کے بہت سے شہر اور علاقے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حملوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
  5. سعودی عرب نے تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔
  6. امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل میں حماس کے حملوں کو غیر ذمے دارانہ قرار دیا اور ان کی انتظامیہ نے وعدہ کیا کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع کے لیے جو کچھ درکار ہے وہ ہے۔

ہلاکتیں

  1. محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ محصور غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 313 ہو گئی ہے جبکہ 1900 دیگر زخمی ہوئے۔ وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں مرنے والوں میں 20 بچے اور 120 نابالغ بھی شامل ہیں۔
  2. اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب میں حماس کے غیر معمولی حملے میں کم از کم 26 فوجی مارے گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر کم از کم 600 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 8, 2023, 10:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.