ETV Bharat / international

Mahmoud Abbas On Israel محمود عباس کی بلنکن سے اسرائیل سے جرائم بند کرنے کا مطالبہ

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو مجبور کرے کہ وہ فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور ان کی مقدس اقدار کے خلاف اپنے جرائم بند کرے۔ بتایا گیا کہ بلنکن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور اس نے مختلف رابطے قائم کیے ہیں۔ Mahmoud Abbas On Israel

محمود عباس کی بلنکن سے اسرائیل سے جرائم بند کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 7:07 PM IST

Updated : Nov 5, 2022, 9:29 PM IST

یروشلم: فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو مجبور کرے کہ وہ فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور ان کی مقدس اقدار کے خلاف اپنے جرائم بند کرے۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینی عوام اور ان کی مقدس اقدار پر حملے بند کرنے پر مجبور کرے۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے عباس کو ٹیلی فون کیا۔ Mahmoud Abbas On Israel

اس دوران محمود عباس نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں، اور امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے اسرائیل کی طرف سے مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات اور یروشلم کی خلاف ورزیوں اور شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں میں فلسطینی عوام کو درپیش حملوں کے بارے میں بات کی۔ عباس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کو مجبور کرے کہ وہ فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور ان کی مقدس اقدار کے خلاف اپنے جرائم بند کرے۔

بتایا گیا کہ بلنکن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور اس نے مختلف رابطے قائم کیے ہیں۔ خبر میں مزید ہے کہ آئندہ کے ایام میں روابط کو جاری رکھنے کے معاملے پر بھی مطابقت طے پائی ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کے روز 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔ دوسری جانب فلسطینی انتظامیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 4 فلسطینیوں کی ہلاکت کو اعلان جنگ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Four Palestinian Killed اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں چار فلسطینی شہری ہلاک

یو این آئی

Last Updated : Nov 5, 2022, 9:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.