منیلا:جنوبی فلپائن کے صوبہ سوریگاو ڈیل سور میں جمعہ کی صبح زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر ابتدائی طور پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔earthquake jolts Philippines
فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے اطلاع دی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق آج صبح 2 بجکر 54 منٹ پر جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز کاگویٹ شہر کے شمال مشرق میں تقریباً 31 کلومیٹر دور سطح زمین سے 16 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
وسطی فلپائن کے منڈاناؤ جزیرے اور صوبہ لیتے کے آس پاس کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquake in Philippines
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی فلپائن کے مرکزی جزیرے لوزون پر واقع باتنگاس صوبے میں تیز جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر ابتدائی طور پر 6.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کے جھٹکے میٹرو منیلا اور بلاکان اور اورینٹل منڈورو کے صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
فلپائن میں بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر" کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلے کی سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Earthquake In Taiwan: تائیوان میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے