ETV Bharat / international

M23 rebels kills 131 Civilians کانگو میں ایم 23 باغیوں نے 131 شہریوں کو قتل کیا - ایم 23 باغیوں کانگو شہریوں کا کیا قتل

ایم 23 باغیوں نے مشرقی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی ) میں گزشتہ ہفتے کم از کم 131 شہریوں کو ہلاک کر دیا، جن میں 17 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں۔ دوجارک نے کہا 'اقوام متحدہ کا مشن متاثرین کو انصاف دلانے کی کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہے اور شہریوں کے خلاف تشدد کے فوری خاتمے کی اپیل کرتا ہے۔M23 rebels kills 131 Civilians in Congo

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 9, 2022, 3:47 PM IST

اقوام متحدہ: ایم 23 باغیوں نے مشرقی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی ) میں گزشتہ ہفتے کم از کم 131 شہریوں کو ہلاک کر دیا، جن میں 17 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹنیو گوٹیرس کے چیف ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جمعرات کو کہا، 'مزید آٹھ افراد کو گولی مار کر زخمی کیا گیا، 60 کو اغوا کیا گیا اور کم از کم 22 خواتین اور پانچ لڑکیوں کی عصمت دری کی گئی۔' انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں نے ہمیں بتایا کہ متاثرین کو گولیوں اور چاقوؤں سے مارا گیا ہے۔M23 rebels kills 131 Civilians

دوجارک نے کہا 'اقوام متحدہ کا مشن، جسے مونسکو کے نام سے جانا جاتا ہے اس کی تصدیق انسانی حقوق کے شراکت داروں کی جانب سے 29 اور 30 ​​نومبر کو شمالی کیوو صوبے کے روتشورو علاقے میں کیشیشے اور بامبو کے گاؤوں میں شہریوں پر حملوں کی ابتدائی تحقیقات کے بعد ہوئی۔'

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا امن مشن شہریوں کے خلاف اس ناقابل بیان تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور متاثرین کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مشن کانگو کے حکام کے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی ان خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔' انہوں نے کہا کہ مشن متاثرین کو انصاف دلانے کی کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہے اور شہریوں کے خلاف تشدد کے فوری خاتمے کی اپیل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rebel Attacks in Eastern DR Congo جمہوریہ کانگو میں باغیوں کا حملہ، 50 شہری ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.