کیلیفورنیا: امریکہ میں کیلیفورنیا صوبہ کی پولیس کو لاس اینجلس میں اتوار کی رات چینی سال نو کے جشن کے دوران 10 لوگوں کا قتل کرنے والا مشتبہ بندوق بردار ہوو کین ٹران (72) ایک سفید وین میں مردہ پایا گیا ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف رابرٹ لونا نے بتایا کہ انہیں مشتبہ شخص کے جسم پر خود کو گولی لگنے کا زخم پایا گیا اور اسے جائے وقوعہ پر مردہ قرار دیا گیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کیلیفورنیا میں 10 افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اعزاز میں امریکی پرچم کو سر نگو کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب بڑی ایشیائی آبادی کے لیے جانا جانے والا مونٹیری پارک میں چینی سال نو کا جشن چل رہا تھا، تب اس واقعہ کو انجام دیا گیا۔ پولیس کو ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس واقعے کے پیچھے کیا وجہ تھی۔ حملے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے سات ابھی بھی اسپتال میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Shooting in Los Angeles لاس اینجلس میں فائرنگ سے دس افراد ہلاک، متعدد زخمی
مونٹیری پارک کی آبادی کا تقریباً 65 فیصد ایشیائی امریکی لوگوں کا ہے۔ اسے امریکہ کا پہلا 'چینی مضافاتی علاقہ' کہا جاتا ہے۔ اس جگہ پر زیادہ تر ایشیائی نسل کے لوگ رہتے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، حادثہ کے سوگ میں چینی نئے سال کے مونٹیری پارک کے تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔سڑکوں پر لگے لال لالٹینوں اور تہواروں کے بینر کو ہٹانا شروع کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے امریکی میں کیلیفورنیا صوبہ کے مونٹیری پارک میں اتوار کو چینی نئے سال کے جشن کے دوران فائرنگ میں کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور کئی لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ (یو این آئی)