ETV Bharat / international

Race for UK New PM: برطانیہ میں پری پول سروے میں لزٹرس کو رشی سنک پر برتری حاصل

برطانیہ میں پری پول سروے کے مطابق خارجہ سکریٹری لز ٹرس نے برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں ہندوستانی نژاد سابق برطانوی وزیر رشی سنک پر برتری حاصل ہے۔ گزشتہ روز کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے بورس جانسن کی جگہ لینے کی دوڑ میں سنک اور ٹرس دونوں کو پارٹی کی قیادت کے مقابلے کے آخری مرحلے میں بھیجنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ Race for UK New PM

Liz Truss and Rishi Sunak
لزٹرس اور رشی سنک
author img

By

Published : Jul 22, 2022, 7:40 PM IST

لندن: وزیر خارجہ لز ٹروس Liz Truss برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم کی دوڑ Race for UK New PM سے متعلق انتخابات سے قبل کے سروے میں ہندوستانی نژاد سابق وزیر رشی سنک Rishi Sunak کے خلاف مضبوط پوزیشن میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ٹرس کو سنک پر 28 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ قبل ازیں بدھ کو کنزرویٹو پارٹی کے اراکین نے وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں آخری درجے تک پہنچنے کے لیے سنک اور ٹروز کو ووٹ دیا۔ اب ان دونوں میں سے ہی کوئی ایک برطانیہ کے وزیراعظم ہوں گے۔

سروے کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے 730 اراکین میں سے 62 فیصد نے بدھ اور جمعرات کو کہا کہ وہ محترمہ ٹرس کو ووٹ دیں گے اور 38 فیصد رشی سنک کے ساتھ نظر آئے، بقیہ نے کہا کہ وہ ووٹ نہیں دیں گے یا ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ ٹرس کو ملک کے ہر عمر گروپ میں سنک پر برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Race For UK PM: بھارتی نژاد برطانوی رہنما رشی سُنک وزیراعظم کے عہدے کے فائنل ریس میں پہنچے

واضح رہے کہ حکمراں کنزرویٹو پارٹی میں نئے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ووٹنگ کے تازہ ترین دور کے بعد بھارتی نژاد برطانوی رہنما رشی سنک Rishi Sunak اور وزیر خارجہ لِز ٹرس میدان میں ہیں۔ بدھ کے روز ہونے والے پانچویں راؤنڈ میں سونک کو 137 ووٹ ملے جبکہ دوسر نمبر پر آنے والے لِز ٹرس نے 113 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس کے بعد اب ملک بھر سے کنزرویٹو پارٹی کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار رجسٹرڈ ارکان ان میں سے کسی ایک کو برطانیہ کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ووٹ دیں گے، جس کا فیصلہ 5 ستمبر کو کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.