ETV Bharat / international

Ireland New Prime Minister لیو وراڈکر آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب

لیو وراڈکر دوسری مرتبہ آئرلینڈ کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔ لیو وراڈکر کو آئرش پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ووٹنگ کے بعد ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔ Leo Varadkar Second Time As PM Of Ireland

لیو وراڈکر آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 10:39 AM IST

ڈبلن: آئرلینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم اور فائن گیل پارٹی کے رہنما لیو وراڈکر کو آئرش پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ووٹنگ کے بعد آئرلینڈ کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز ہونے والی ووٹنگ میں ایوان کے کل 87 ارکان نے نئے وزیراعظم کے طور پر ان کی نامزدگی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 62 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ آئرش صدر مائیکل ڈی ہگنس کے ذریعہ نئے وزیر اعظم کے طور پر اپنی تقرری کے بعد، وراڈکر نے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا۔ Leo Varadkar become Ireland new prime minister

کابینہ کی فہرست کے مطابق آئرلینڈ کے سابق وزیر اعظم اور فیانا فیل کے رہنما مائیکل مارٹن نئے نائب وزیر اعظم اور خارجہ امور اور دفاع کے وزیر بنیں گے، جب کہ سابق وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سائمن کوونی انٹرپرائز، تجارت اور روزگار کے وزیر ہوں گے۔ اسی طرح سابق وزیر خزانہ پاسچل ڈونوہو عوامی اخراجات اور اصلاحات کے وزیر ہوں گے جبکہ سابق عوامی اخراجات اور اصلاحات کے وزیرمائیکل میک گرا تھ نئے وزیر خزانہ کے طور پر ڈونوہو کی جگہ لیں گے۔ Micheal Martin steps down

یہ بھی پڑھیں: آئرلینڈ کے وزیراعظم کا مہاراشٹر سے رشتہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.