ETV Bharat / international

New Advisory of Indian Embassy in Ukraine بھارتی شہری جلد از جلد یوکرین چھوڑ دیں، بھارتی سفارت خانے کی نئی ایڈوائزری - روس یوکرین جنگ

یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانے نے بدھ کو یوکرین میں رہنے والے تمام بھارتی شہریوں کے لیے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس میں ہندوستانی شہریوں سے جلد از جلد یوکرین چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔New Advisory of Indian Embassy in Ukraine

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 10:05 PM IST

نئی دہلی: یوکرین میں بھارت کے سفارت خانے نے بدھ کو یوکرین میں رہنے والے تمام ہندوستانی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں ہندوستانی شہریوں سے جلد از جلد یوکرین چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سفارت خانے نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری تنازعہ کی شدت کے پیش نظر، ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یوکرین کے اندر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔New Advisory of Indian Embassy in Ukraine

Leave Ukraine as soon as possible, new advisory of  Indian Embassy in Ukraine
بھارتی شہری جلد از جلد یوکرین چھوڑ دیں، بھارتی سفارت خانے کی نئی ایڈوائزری

سفارتخانے نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ایک ایڈوائزری میں کہا، "سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور یوکرین بھر میں حالیہ فضائی حملوں میں اضافے کے پیش نظر، ہندوستانی شہریوں کو یوکرین کا سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو یوکرین کی حکومت اور مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ یوکرین میں کئی دیگر مقامات پر دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔

قبل ازیں بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں یوکرین میں فضائی حملے میں اضافے پر گہری تشویش ہے جس میں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا اور شہریوں کی ہلاکتیں شامل ہیں۔ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ دشمنی کو بڑھانا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine war کیف پر ایرانی ساختہ ڈرون کامیکاز سے حملہ، حاملہ خاتون سمیت چار شہری ہلاک

قابل ذکر ہے کہ فروری کے آخر میں جنگ کے آغاز میں روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے میزائل حملے کیے تھے۔ تاہم روس نے اپریل میں یوکرین سے سخت لڑائی کے بعد کیف سے اپنی فوجیں واپس بلا لی تھیں لیکن کریمیا پل پر دھماکے کے بعد روس نے دوبارہ کیف پر حملے شروع کردیے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملے کی وجہ سے یوکرین کے 30 فیصد پاور اسٹیشن تباہ ہو چکے ہیں، اس طرح پوتن کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ روسی دہشت گردانہ حملوں کی ایک اور قسم: یوکرائنی توانائی اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا۔ 10 اکتوبر سے یوکرین کے 30 فیصد پاور اسٹیشن تباہ ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.