انقرہ: لاطینی امریکی ممالک کے سربراہان نے ترکیہ کے 10 اضلاع میں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد تعاون و اتحاد کے پیغامات جاری کئے ہیں۔میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر اینڈرس مانوئیل لوپز کے حکم سے امدادی ٹیم ترکیہ بھیجی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ میکسیکو ایئر فورس کا طیارہ چند گھنٹوں میں ترکیہ کے لیے روانہ ہو جائے گا۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ برادر ملک ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہیں اور زلزلے میں وفات پانے والے شہریوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈز نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کثیر تعداد میں جانی نقصان کی وجہ سے ارجنٹینا حکومت ترکیہ اور شام کے عوام اور حکومتوں کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بولیویا کے صدر لوئس آرکے نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں ترکیہ اور شام کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ دِلی تعزیت کرتے اور زخمیوں کے لیے فوری صحتیابی کے متمنی ہیں۔ کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ امداد کے لیے ہماری وزارت خارجہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
گوئٹے مالا کے صدر الجانڈروگیاماتی نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں ترکیہ کے عوام اور حکومت کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ہم، اس جان لیوا زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں، ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ (یو این آئی)