کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ 'پوتن نے کبھی ملنے سے انکار نہیں کیااور ایک ملاقات ممکن ہے۔' تاہم، انہوں نے زور دے کر کہا کہ چوٹی کانفرنس کے لئے روسی اور یوکرینی مذاکرات کاروں کو دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے لیے ایک ٹھوس دستاویز پر متفق ہونے کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا، 'خیالات کے ایک مجموعے کی ضرورت نہیں، بلکہ ایک ٹھوس تحریری دستاویز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریملن نے منسک معاہدہ پر بات چیت کرنے کے اپنے تجربے سے سیکھا تھا۔ Dmitry Peskov On Ukraine Russia Ongoing War
یہ بھی پڑھیں: پوتن کی صحت کی افواہیں درست نہیں ہیں: پیسکوف
ترجمان نے مزید کہا کہ روسی اور یوکرائنی مذاکرات کار ایک دستاویز پرمتفق ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کو یوکرین میں حالات کو معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ روسی یوکرینی مذاکرت کے دوران کی گئی کوششیں ہمیں ایک دستاویز پر دستخط کرنے کی اجازت دیں گے، جو صورت حال کو معمول پر لانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد یورپی ممالک اور یورپی اقتصادی برادری کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ روس، یوکرین میں اپنے فوجی آپریشن کے اہداف کو پوری طرح سے حاصل کر لے گا۔ Dmitry Peskov On Ukraine Russia Ongoing War
یواین آئی