ETV Bharat / international

Joe Biden Congratulates Finland Sweden: امریکی صدر نے فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ ترکی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا - نیٹو کی توسیع کا مسئلہ

امریکی صدر جو بائیڈن Joe Biden نے فن لینڈ، سویڈن اور ترکی کو ایک معاہدے پر پہنچنے پر مبارکباد دی ہے جس معاہدے کی وجہ سے فن لینڈ اور سویڈن کے لیے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) اتحاد میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔Joe Biden Congratulates Finland Sweden

Joe Biden welcomes Turkey's pact with Finland, Sweden to join NATO
امریکی صدر نے فن لینڈ اور سویڈن کے ساتھ ترکی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 7:12 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن Joe Biden نے ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس معاہدے سے اتحادیوں کو میڈرڈ سربراہی اجلاس 2022 NATO Summit میں نیٹو میں شامل ہونے کے لیے فن لینڈ اور سویڈن کو مدعو کرنے کا راستہ صاف ہوجائے گا۔ بائیڈن نے منگل کو کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن میں انتہائی قابل فوجوں کے ساتھ مضبوط جمہوریتیں ہیں۔ ان کی رکنیت سے نیٹو کی اجتماعی سلامتی کو تقویت ملے گی اور پورے بحر اوقیانوس کے اتحاد کو فائدہ پہنچے گا۔ Joe Biden Congratulates Finland Sweden

امریکی صدر نے فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو اور سویڈن کی وزیر اعظم میگدالینا اینڈرسن کے دورہ وائٹ ہاؤس کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی رکنیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔بائیڈن نے کہا، "ان کی رکنیت سے نیٹو کی اجتماعی سلامتی کو تقویت ملے گی اور پورے ٹرانس اٹلانٹک الائنس کو فائدہ پہنچے گا۔ میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ، ہمارے اتحادیوں، اور کانگریس کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ان کا اپنے اتحاد میں جلد خیرمقدم کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ "میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ، اپنے اتحادیوں اور کانگریس کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ان کا اپنے اتحاد میں جلد استقبال کر سکیں۔" جیسا کہ ہم میڈرڈ میں اس تاریخی نیٹو سربراہی اجلاس کا آغاز کر رہے ہیں، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط، زیادہ متحد اور پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Finland and Sweden to Will Join NATO: ترکی نے ناٹو میں شمولیت کے لیے فن لینڈ اور سویڈن کی درخواست منظور کرلی

اس سے قبل، منگل کو فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو نے کہا کہ ترکی نے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کی بولیوں کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے اتحاد میں شامل ہونے میں ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو کا رکن بننے کی اجازت دینے کے لیے آخری لمحات میں معاہدہ ہوا تھا۔

نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن سہ فریقی معاہدے پر دستخط کے بعد کامیابی سے نیٹو میں شامل ہو جائیں گے۔اور یہ بھی کہا مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اب ہمارے پاس ایک معاہدہ ہوا ہے جو فن لینڈ اور سویڈن کے لیے نیٹو میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے۔ ترکی، فن لینڈ اور سویڈن نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اس معاہدے میں ترکی کے خدشات کا خیال رکھا گیا ہے جس میں ہتھیاروں کی برآمدات اور دہشت گردی جیسے مسائل شامل ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.