ETV Bharat / international

Lynching Act in US: امریکہ میں ماب لنچنگ کے خلاف قانون منظور

’ایمیٹ ٹل اینٹی لنچنگ ایکٹ‘ Emmett Till Anti-Lynching Act پر امریکی صدر جو بائیڈن کے دستخط کے بعد اب ماب لنچنگ امریکہ میں نفرت انگیز جرم بن گیا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت قصورواروں کو 30 سال تک کی قید اور جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔ Lynching Act in US

joe Biden
امریکی صدر جو بائیڈن
author img

By

Published : Mar 30, 2022, 4:10 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن کے دستخط کے بعد ماب لنچنگ اب ملک میں نفرت انگیز جرم بن گیا ہے۔ بائیڈن نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا"میں نے ابھی ابھی 'ایمیٹ ٹل اینٹی لنچنگ ایکٹ' Emmett Till Anti-Lynching Act پر دستخط کیا ہے، جو ملک میں لنچنگ کو نفرت انگیز جرم بناتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ نسلی منافرت امریکہ میں کوئی پرانا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک دائمی مسئلہ ہے۔ اس قانون کے تحت کسی بھی انسان کو نفرت انگیزی کا شکار بنا کر جسمانی اذیت دینے، مار پیٹ کرنے اور زد و کوب کرتے ہوئے اس کی جان لینے کا عمل نفرت پر مبنی ایک جرم قرار دیا جائے گا اور اس کی سزا 30 سال تک کی قید اور جرمانہ ہو سکتی ہے۔

اس بل کا نام ایک 14 سالہ افریقی امریکی ایمیٹ ٹِل کے نام پر رکھا گیا ہے جسے 1955 میں ریاست مسیسیپی میں سفید فام لوگوں کے ایک گروپ نے ایک سفید فام عورت کے الزام عائد کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر امریکہ میں 1882 سے 1968 تک 4743 اقلیتی افریقی نژاد امریکیوں کو قتل کیا گیا۔ امریکی سینیٹ نے حال ہی میں لنچنگ کو نفرت آمیز جرم قرار دینے کے قانون پر ہونے والی ووٹنگ میں متفقہ طور پر اس کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

George Floyd's death: جارج فلائیڈ قتل معاملہ: سفید فام پولیس افسر کو ساڑھے 22 سال کی سزا

Floyd Family Reacts to Sentence: 'ہمیں عمر قید اور مجرم کو ساڑھے 22 سال کی سزا دی گئی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.