ETV Bharat / international

Joe Biden arrives in South Korea: جو بائیڈن جنوبی کوریا پہنچ گئے، صدر یون سے پہلی دفعہ ملاقات کریں گے - جو بائیڈن جنوبی کوریا پہنچ گئے

امریکی صدر جو بائیڈن Joe Biden بطور صدر پہلی دفعہ جمعہ کو جنوبی کوریا پہنچے ہیں۔ بائیڈن اور صدر یون ہفتہ کو ملاقات کریں گے اور دونوں کے درمیان پہلی سربراہی ملاقات بھی اسی دن ہوگی۔ Joe Biden arrives in South Korea

Joe Biden arrives in South Korea
جو بائیڈن جنوبی کوریا پہنچ گئے
author img

By

Published : May 20, 2022, 10:59 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن Joe Biden جمعہ کو جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔ وہ جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ایول کے ساتھ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور سپلائی کی رکاوٹوں سمیت متعدد مسائل پر بات کریں گے۔ صدر یون دس روز قبل اقتدار میں آئے تھے۔ بائیڈن بھی بطور صدر پہلی دفعہ جنوبی کوریا آئے ہیں۔ یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن کا طیارہ سیول سے 70 کلومیٹر دور یونگ ٹیک شہر کے اوسان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔ توقع ہے کہ بائیڈن صدر یون کے ساتھ یونگ ٹیک شہر میں سام سنگ کے چپ پلانٹ کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔Joe Biden arrives in South Korea

بائیڈن کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک تسلیم کرتے ہیں کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت جوہری تجربہ یا میزائل تجربہ کر سکتا ہے۔ بائیڈن اور صدر یون ہفتہ کو بھی ملاقات کریں گے اور دونوں کے درمیان پہلی سربراہی ملاقات اسی دن ہوگی۔ کانفرنس میں دوست ممالک اور خطے کو درپیش سیکیورٹی اور اقتصادی چیلنجز پر بات کی جائے گی۔ صدر یون نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ سربراہی اجلاس دونوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ہفتے کے روز، بائیڈن اور صدر یون کوریا کے نیشنل میوزیم میں منعقدہ ضیافت میں کئی ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ بائیڈن اتوار کو جاپان روانہ ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.