جاپانی میڈیا نے ہفتہ کو وزیر اعظم فومیو کشیدا پر ایک ریلی کے دوران اسموک بم سے حملہ کی اطلاع دی۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی اور سکیورٹی اہلکاروں نے حملے بعد انہیں ریلی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ کیوڈو نیوز نے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھواں والا بم ہفتے کے روز وزیر اعظم فومیو کشیدا پر ان کے مغربی جاپان کے دورے کے دوران پھینکا گیا تھا۔
اطلاع کے مطابق جاپانی وزیر اعظم کشیدا اس حملے میں محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے ساتھ بات کر رہے تھے۔ دریں اثنا، جاپان کے NHK TV نے وزیر اعظم کے دورے کے دوران ایک جاپانی بندرگاہ پر ایک زوردار دھماکے کی اطلاع دی ہے، تاہم اس دھماکہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ NHK جاپان نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو محفوظ ہیں،اور وہ مغربی جاپان کی بندرگاہ سے روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ جاپان کی حکومت نے جمعہ کے روز اوساکا شہر میں ملک کا پہلا کیسینو کھولنے کے متنازع منصوبے کی منظوری دی تھی، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنا تھا۔ یہ اوساکا کے ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کے چار سال بعد کھلے گا اور کیسینو ریزورٹ میں کانفرنس کی سہولیات، ایک نمائشی ہال، ایک ہوٹل اور ایک تھیٹر ہوگا۔
مزید پڑھیں: Shinzo Abe Injured After Gunshot Attack: جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے حملے میں شدید زخمی
وزیر اعظم کیشیدا نے حکومت کے آئی آر کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ "ا اوساکا-کانسائی ایکسپو کے بعد مقامی معیشت اور پورے جاپان کی اقتصادی ترقی میں مزید بہتری آئیگی، جاپانایک سیاحتی مرکز بن کر ابھرے گا۔