ETV Bharat / international

Japan Foreign ministry on Russia جاپان نے بائیس روسی شخصیات اور تین کمپنیوں کے اثاثے ضبط کیے - جاپان نے روسی افراد کے اثاثے ضبط کیے

یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے پیش نظر جاپان نے تین کمپنیوں کے اثاثے ضبط کر لیے۔ جاپان نے 49 روسی اداروں کو سامان کی برآمد پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ Japan sanctions against Russia companies

جاپان نے بائیس روسی افراد، تین کمپنیوں کے اثاثے ضبط کیے

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 11:29 AM IST

ٹوکیو: جاپان نے جمعہ کو یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے پیش نظر 22 روسی افراد اور تین کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرلئے۔ یہ اطلاع جاپان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا، "جائیداد ضبط کرنے کے اقدامات: اقدام (1) اور (2) وزارت خارجہ کے نوٹس (27 جنوری کو اعلان کردہ) روسی فیڈریشن کے افراد اور ادارے (22 افراد اور 3 اداروں) کے لیے مؤثر ہوں گے۔ جن لوگوں کی جائیداد ضبط کی گئیں ہیں، ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے کریمیا کے خود مختار جمہوریہ اور شہر سیوستوپول یا یوکرین کے مشرقی حصے کے عدم استحکام کے ساتھ ساتھ یوکرین کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں روس کے اقدامات میں شامل ہیں۔

جن لوگوں کے اثاثے ضبط کیے گئے ہیں، ان میں روسی بچوں کی لوک پال ماریا لیووا-بیلووا، نائب وزیر دفاع کرنل جنرل میخائل میزنٹسیف، نائب وزیر اعظم آندرے بیلوسوف، نائب وزیر اعظم دمتری چیرنشینکو، وزیر انصاف کونسٹنٹین چوئیچینکو، روس کے الیکشن کمیشن کی سربراہ ایلا پامفیلووا اور روس کے سوک چیمبر میں پبلک اوور سائیٹ کوآرڈینیٹنگ سینٹر کے ڈپٹی چیئرمین الیگزینڈر مالکیوچ شامل ہیں۔ اس فہرست میں ٹرک، بس اور انجن بنانے والی روسی کمپنی کارکاماز، ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ارکٹ نیز ماسکو میں قائم اور میزائل اوانگارڈ کے سپلائربھی شامل ہیں۔ جاپان نے 49 روسی اداروں کو سامان کی برآمد پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ساتھ ہی دوہرے استعمال والی ان اشیاء کی برآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے "جو فوجی صلاحیت کی ترقی میں حصہ ڈال سکتی ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: Japan's Debt Mountain جاپان پر قرضوں کا بے تحاشہ بوجھ جی ڈی پی کا 266 فیصد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.