ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے Japan Ex PM Shinzo Abe کی جمعہ کو موت کے بعد ان کے جسد خاکی کو ٹوکیو میں ان کے گھر لایا گیا ہے۔ ان کی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی۔ جاپان کے پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان کی لاش کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ضلع شیبویا لایا گیا۔ اس دوران وزیراعظم فومیو کشیدا بھی ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کی موت پر سوگ منانے کے لیے پیر کو رات بھر ایک پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی۔
کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق، سابق بحریہ افسر نے آبے کو 11:30 بجے کے قریب یاماتو-سیدائیجی ریلوے اسٹیشن کے سامنے انتخابی تقریر کے دوران پیچھے سے گولی مار دی۔ یہ واقعہ ملک کے سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے آبے کے ساتھ نارا شہر میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ 67 سالہ آبے گولی لگنے کے فوراً بعد زمین پر گر گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Shinzo Abe: شنزو آبے جاپان کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم تھے
Japan EX PM Shinzo Abe Passes Away: جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے ہلاک، بھارت میں قومی سوگ کا اعلان
Former Japan PM Shinzo Abe Shot: جاپان کے سابق وزیراعظم پر جان لیوا حملہ، عالمی رہنماؤں کا ردعمل
وزیر اعظم کو قتل کرنے والے شخص کا نام ٹیٹسویا یاماگامی (41) ہے۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مشتبہ ملزم سابق فوجی بتایا جاتا ہے۔ کیوڈو نیوز کے مطابق یاماگامی نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ آبے کے سیاسی ایجنڈے سے خوش نہیں تھے، اس لیے انھوں نے ان پر حملہ کیا۔ (یو این آئی)