ٹوکیو: جاپان Japan نے روس سے سونے کی درآمد Import of Gold from Russia روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاپان کے وزیر خزانہ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ روک یکم اگست سے روس سے سونے کی درآمد پر نافذ ہوگی۔ جاپانی حکومت نے روس کے خلاف ان پابندیوں کا اعلان یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے خلاف احتجاج میں کیا ہے۔ جاپانی حکومت نے 5 جولائی کو اس سلسلے میں تجویز کی منظوری دے دی تھی۔
یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے بعد سے جاپان اب تک روس پر متعدد پابندیاں عائد کر چکا ہے۔ جاپان نے 507 روسی شہریوں اور ڈونیٹسک اور لوہانسک جمہوریہ کے 253 شہریوں کے علاوہ 200 روسی کمپنیوں اور بڑے بینکوں سمیت دیگر فرموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ (یو این آئی)