ETV Bharat / international

Sudan Military Clashes جے شنکر نے سوڈان میں پھنسے بھارتیوں کے تحفظ کیلئے سعودی، یو اے ای سے بات کی - سوڈان میں پھنسے بھارتی شہری

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کے لیے مدد کا یقین دلایا۔ اس سے قبل فائرنگ اور جھڑپوں کی اطلاعات کے پیش نظر بھارتی مشن نے اپنے تمام شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے، گھر کے اندر رہنے اور فوری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Jaishankar speaks to his Saudi Arabian, UAE counterparts over Sudan situation
جے شنکر نے سوڈان میں پھنسے بھارتیوں کے تحفظ کیلئے سعودی، یو اے ای سے بات کی
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 1:06 PM IST

نئی دہلی: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں نیم فوجی دستوں اور فوج کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اس حملے میں ایک بھارتی بھی ہلاک ہوچکا ہے۔ اس کے بعد سوڈان میں بھارتی مشن نے وہاں رہنے والے بھارتیوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ سوڈان میں رہنے والے بھارتیوں کی حفاظت کے لیے بھارت کئی ممالک کے ساتھ رابطہ اور تال میل میں ہے۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے بات کی ہے۔ بھارت امریکہ اور برطانیہ سے بھی رابطے میں ہے۔

وزیر خارجہ جے شنکر کا ٹویٹ
وزیر خارجہ جے شنکر کا ٹویٹ

ٹویٹر پر جے شنکر نے لکھا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے سوڈان کی صورتحال کے بارے میں بات کی ہے اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو جمہوریہ ہند کے وزیر خارجہ جے شنکر کی کال موصول ہوئی جس دوران، انہوں نے جمہوریہ سوڈان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس میں فوجی کشیدگی کو روکنے اور فریم ورک معاہدے کی طرف واپسی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ سوڈان میں بھارتی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بھارت مختلف ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کر رہا ہے۔ جس کے وجہ سے بھارت نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے بھی بات کی اور سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں نیم فوجی دستوں اور باقاعدہ فوج نے چند روز قبل ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے تھے۔ اس کے بعد سوڈان میں بھارتی مشن نے وہاں رہنے والے بھارتیوں کو گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ خرطوم میں بھارتی مشن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فائرنگ اور جھڑپوں کی اطلاعات کے پیش نظر تمام بھارتیوں کو انتہائی احتیاط برتنے، گھر کے اندر رہنے اور فوری طور پر باہر نکلنے سے روکنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ براہ کرم پرسکون رہیں اور اپ ڈیٹ کا انتظار کریں۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی مشن کی جانب سے کہا گیا کہ جو بھارتی سوڈان جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، وہ اپنا منصوبہ ملتوی کر دیں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں ہفتے کے روز فوجی رہنما عبدالفتاح البرہان اور ان کے نمبر دو نیم فوجی کمانڈر محمد حمدان ڈگلو کے درمیان نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) کے باقاعدہ فوج میں منصوبہ بند انضمام پر کئی ہفتوں تک جاری کشیدگی اچانک تشدد میں تبدیل ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.