یروشلم: اسرائیل کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نئی حکومت صحت عامہ کے خدشات کے باوجود جلد ہی ڈسپوزایبل پلاسٹک کے برتنوں پر ٹیکس ختم کر دے گی۔ نئی حکومت نے جمعرات کو حلف لیا ہے۔ اس کے بعد اتوار کو صیہونی پارٹی کے رہنما اور وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے دو فیصلے کیے، جن میں سے ایک یہ فیصلہ ہے، جبکہ دوسرا زیادہ چینی والے مشروبات پر ٹیکس ختم کرنے کا ہے۔ New Israeli gov to end plastic tax
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پلاسٹک ٹیکس کا مقصد ان کی کمیونٹیز کو نقصان پہنچانا تھا، جو اعلیٰ سطح پر پلاسٹک کے سامان کا استعمال کرتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی ماحولیاتی تحفظ کی وزارت نے یکم نومبر 2021 کو ڈسپوزایبل پلاسٹک پر ٹیکس عائد کیا تھا۔ اس کے چار ماہ کے بعد ڈسپوزایبل پلاسٹک کے استعمال میں 50 فیصد کمی آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: New Israeli Government اسرائیل میں بنجامن نیتن یاہو نے نئے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا
یو این آئی