یروشلم: حماس کے ذریعہ یرغمال بنائی گئی 85 سالہ اسرائیلی خاتون نے رہائی کے بعد حماس کے برتاؤ کی تعریف کی اور کہا کہ قید کے دوران حماس کے جنگجووں کا رویہ دوستانہ رہا، انھوں نے تمام ضرورتوں کو پورا کیا۔ واضح رہے پیر کی رات حماس کی جانب سے دو معمر اسرائیلی خواتین کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا گیا تھا۔ ان دو قیدیوں میں سے ایک 85 سالہ اسرائیلی خاتون یوشیویڈ لِفشِٹز نے میڈیا سے بات کی ، انھوں نے اس دوران بتایا کہ اسے اغوا کے دوران مارا گیا لیکن قید کے دوران اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا۔ وہیل چیئر پر بیٹھ کر 85 سالہ لِفشِٹز نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے اغوا کار اسے غزہ لے گئے اور پھر اسے گیلی زمین پر کئی کلومیٹر پیدل چل کر سرنگوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے پر مجبور کیا۔ لِفشِٹز نے سرنگوں کو مکڑی کے جالے سے تعبیر کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ پر راستے میں تشدد کیا گیا لیکن انہیں اور چار دیگر افراد کو ایک کمرے میں لے جانے کے بعد اچھا سلوک کیا گیا، حالات صاف تھے اور سب کو ادویات سمیت طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسرائیلی خاتون یوشیویڈ لِفشِٹز نے کا کہنا تھاکہ حفاظت پر مامور لوگوں نے انھیں بتایا وہ لوگ قرآن پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ حماس کے ذریعہ رہا کی گئی 85 سالہ معمر اسرائیلی خاتون نے انکشاف کیا کہ ایک ڈاکٹر ان کا اور دیگر یرغمالیوں کا دو سے تین دن بعد معائنہ کرنے آتا تھا، دوران قید حماس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ انہیں اور دیگر یرغمالیوں کو اسی قسم کی دوائیں ملے جو وہ اسرائیل میں لے رہے تھے۔
-
"Each person had a guard watching him or her. They took care of all the needs. They talked about all kinds of things, they were very friendly."
— Sky News (@SkyNews) October 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Yocheved Lifshitz details what it was like while being held hostage by Hamas.
🔗 https://t.co/ViphYGDoVz
📺 Sky 501 and YouTube pic.twitter.com/lSs5io56uH
">"Each person had a guard watching him or her. They took care of all the needs. They talked about all kinds of things, they were very friendly."
— Sky News (@SkyNews) October 24, 2023
Yocheved Lifshitz details what it was like while being held hostage by Hamas.
🔗 https://t.co/ViphYGDoVz
📺 Sky 501 and YouTube pic.twitter.com/lSs5io56uH"Each person had a guard watching him or her. They took care of all the needs. They talked about all kinds of things, they were very friendly."
— Sky News (@SkyNews) October 24, 2023
Yocheved Lifshitz details what it was like while being held hostage by Hamas.
🔗 https://t.co/ViphYGDoVz
📺 Sky 501 and YouTube pic.twitter.com/lSs5io56uH
لِفشِٹز کی طرف سے اس کی اور دیگر یرغمالیوں کی قید میں کی جانے والی دیکھ بھال کی وسیع اور بار بار وضاحت کو کچھ اسرائیلی پیشہ ور پی آر افراد اور مبصرین اسے اسرائیل کی ایک بڑی غلطی اور حماس کے لیے ایک پروپیگنڈے کی جیت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اگرچہ لِفشِٹز کو براہ راست تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جارہا ہے تاہم کچھ لوگوں کی طرف سے حکومت کو اس پریس کانفرنس کی نگرانی میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔
-
'Freed Israeli Hostage's Remarks Seen by Israeli Government Officials as Damaging to Israeli Interests: Yocheved Lifshitz's statement that she was 'given access to medical care' and 'treated well while in captivity' worried officials' https://t.co/PQR5pLojbc
— Shibley Telhami (@ShibleyTelhami) October 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">'Freed Israeli Hostage's Remarks Seen by Israeli Government Officials as Damaging to Israeli Interests: Yocheved Lifshitz's statement that she was 'given access to medical care' and 'treated well while in captivity' worried officials' https://t.co/PQR5pLojbc
— Shibley Telhami (@ShibleyTelhami) October 25, 2023'Freed Israeli Hostage's Remarks Seen by Israeli Government Officials as Damaging to Israeli Interests: Yocheved Lifshitz's statement that she was 'given access to medical care' and 'treated well while in captivity' worried officials' https://t.co/PQR5pLojbc
— Shibley Telhami (@ShibleyTelhami) October 25, 2023
یہ بھی پڑھیں:غزہ پر اسرائیلی کارروائی پر دنیا کا دوہرا معیار حیران کن: ملکہ رانیہ
حماس نے یوشیویڈ لیفشٹز کی رہائی کے دوران کا ایک چھوٹا سا ویڈیو کلپ جاری کیا تھا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح 85 سالہ لِفشِٹز رکی اور نقاب پوش حماس عسکریت پسندوں میں سے ایک کا ہاتھ پکڑ کر اسے "شالوم،" کہا۔ شالوم ایک عبرانی لفظ ہے جو مصافحہ کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے۔