ETV Bharat / international

غزہ سے واپس لوٹنے والے اسرائیلی فوجی صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار

fungal infection in Gaza اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے واپس لوٹنے والا ایک اسرائیلی فوجی فنگل انفیکشن سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں سے یہ انفیکشن دیگر اسرائیلی شہریوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔

Israeli troops in Gaza infected by deadly fungal infection, fears diseases spreading into Israel
غزہ سے واپس لوٹنے والے اسرائیلی فوجی صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 27, 2023, 10:53 PM IST

تل ابیب: اسرائیلی طبی ماہرین نے غزہ سے واپس لوٹنے والے فوجیوں کو صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے واپس لوٹنے والا اسرائیلی فوجی انفیکشن سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں سے انفیکشن دیگر اسرائیلی شہریوں میں پھیل سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی خطرناک انفیکشن غزہ سے لا رہے ہیں، یہ فنگل انفیکشن دیگر اسرائیلی شہریوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے تاحال فوجی کی ہلاکت کا سبب ظاہر نہیں کیا تاہم یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ غزہ سے واپس لوٹنے والے کچھ زخمی فوجیوں میں اسی نوعیت کی فنگل انفیکشن سے متاثر ہونے کی علامات پائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او نے بھی خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطینیوں میں بیماریاں پھیلنے کا سنگین خطرہ ہے۔ غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اب تک 164 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار 977 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ شہدا اور زخمیوں میں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.