یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے جمعہ کو فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور انہیں عید الاضحی کے تہوار پر مبارکباد دی۔ Israeli PM calls Palestinian president اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے تعاون جاری رکھنے اور امن کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی بات کی۔
وہیں محمود عباس نے یائر لاپڈ کو اسرائیل کا 14واں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔ اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی رہنما کے درمیان کئی برسوں میں یہ پہلی ٹیلی فون کال ہے اس سے قبل جمعرات کی شام مغربی کنارے کے شہر رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس کی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز سے ملاقات ہوئی تھی۔
اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ ایک مثبت ماحول میں منعقد ہوئی۔ دونوں اطراف نے علاقائی، سول اور سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کے روز بھی اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے عباس کے ساتھ فون کرکے انہیں اور فلسطینی عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے آنے والے دورے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیل اور فلسطینی حکام کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے بہت کم ہیں کیونکہ دونوں فریقوں کے درمیان امن مذاکرات 2014 سے تعطل کا شکار ہیں۔ (یو این آئی)