ETV Bharat / international

Israeli Defense Minister Reinstated اسرائیلی وزیراعظم نے وزیر دفاع کی برطرفی کا اعلان واپس لے لیا - اسرائیلی وزیردفاع کو برطرف کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے 26 مارچ کو وزیر دفاع کو اس لیے برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ انھوں نے ملک میں عدالتی اصلاحاتی منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 3:59 PM IST

یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے وزیر دفاع کو برطرف کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ نیتن یاہو نے حال ہی میں ایک متنازعہ عدلیہ کی بحالی کے منصوبے پر کھلے الفاظ میں تنقید کرنے پر وزیر دفاع کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو نے پیر کو علاقے میں بڑھتے ہوئے تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع یوو گیلینٹ کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ میں نے اپنے درمیان اختلافات کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اسرائیل کے شہریوں کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل عدالتی نظام میں اصلاحات کے متنازعہ منصوبے پر ہفتوں سے اندرونی بحث میں الجھا ہوا ہے اور اسی دوران فلسطینیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان اسرائیل پر حملوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے جس میں چار اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لبنان، شام اور غزہ کی پٹی سے راکٹ بھی داغے گئے ہیں۔ نیتن یاہو نے 26 مارچ کو وزیر دفاع کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا جو دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی کے ایک سینئر رکن ہیں۔ اس وقت وزیر دفاع نے عدالتی اصلاحاتی منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیراعظم کی جانب سے وزیردفاع کی برطرفی کے اعلان کے باوجود وزیر گیلنٹ تکنیکی طور پر اپنے وزارتی عہدے پر برقرار رہے کیونکہ نیتن یاہو نے انہیں ہٹانے کے لیے ضروری رسمی اقدامات نہیں کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.