اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کووڈ رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے اپنا پہلا دورہ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔ Israeli PM Postpones India visit نفتالی بینیٹ کے دفتر نے منگل کو اپنی سرکاری معلومات جاری کی ہے۔ 50 سالہ تفتالی بینیٹ کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر 3 سے 5 اپریل تک بھارت کا دورہ کرنا تھا۔ اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک مختصر بیان میں کہا، "وزیر اعظم بینیٹ کا دورہ بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے اور اسے دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔ اتوار کو وزیر اعظم بینیٹ کی کوویڈ رپورٹ مثبت آئی۔ تاہم، وزیر اعظم بہتر محسوس کر رہے ہیں اور گھر سے ہی کام کریں گے۔ ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا دورہ ہندوستان کوویڈ 19کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی کووڈ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر نور گیلون نے ایک بیان میں کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا یہ دورہ اب کب ہوگا۔
گیلون نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے 30 سال اور ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے جشن کے ایک حصے کے طور پر، وہ اپنے ہندوستانی شراکت داروں کے ساتھ اس دورے کی اگلی تاریخ طے کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔اسرائیل اپنی مضبوط دوستی اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید مستحکم کرتا رہے گا۔ ٹائمز آف اسرائیل اخبار نے رپورٹ کیا کہ دو مہلک دہشت گردانہ حملوں میں چھ اسرائیلیوں کی ہلاکت کے بعد، وزیر دفاع بینی گینٹز نے اسرائیل میں غیر مستحکم سیکورٹی کی صورت حال کی وجہ سے ہندوستان کا اپنا منصوبہ بند دورہ ملتوی کر دیا تھا۔ اگلے ہی دن وزیر اعظم کا دورہ منسوخ ہونے کی خبر آگئی۔ جون 2021 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بینیٹ کے پہلے دورہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جدت اور ٹیکنالوجی، سیکورٹی اور سائبر، اور زراعت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Israel PM Tests Positive for COVID-19: اسرائیل کے وزیراعظم کورونا وائرس سے متاثر، بھارت کا دورہ مشکوک
گزشتہ ہفتے اپنے دورے کا اعلان کرتے ہوئے، بینیٹ نے کہا، "میں اپنے دوست پی ایم مودی کی دعوت پر ہندوستان کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہوں اور ساتھ ہی ساتھ ہم اپنے ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔"انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو دوبارہ شروع کیا اور یہ بہت اہم ہے۔ ہماری دو منفرد ثقافتوں ہندوستانی ثقافت اور یہودی ثقافت کے درمیان تعلقات گہرے ہیں اور وہ گہری تعریف اور بامعنی تعاون کے مستحق ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے پہلی دفعہ گزشتہ سال یعنی نومبر 2021 میں گلاسگو میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP26) کے دوران ملاقات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے علاوہ اعلیٰ ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔