ETV Bharat / international

Israeli PM Backs Two State Solution اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستی حل کی حمایت کی

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 3:23 PM IST

اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری صرف ایک شرط ہے کہ مستقبل کا فلسطین ایک پرامن ریاست ہوگا۔ کئی برسوں میں پہلی دفعہ کسی اسرائیلی رہنما نے عوامی سطح پر دو ریاستی حل کے نظریہ کی تائید کی ہے۔ Israeli PM Backs two state Solution

Israeli PM
اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ

اقوام متحدہ: اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کے نظریہ کی تائید کی ہے۔ لیپڈ نے جمعرات کو کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست کا قیام برسوں سے جاری خونریز تنازعے کا صحیح حل ہے۔ کئی برسوں میں پہلی بار کسی اسرائیلی رہنما نے عوامی سطح پر دو ملک کے اصول کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ Israeli PM Backs two state Solution

لیپڈ نے اپنی تقریر میں کہا، "دو ملکوں میں رہنے والے دو مختلف لوگوں کے اصول پر مبنی فلسطینیوں کے ساتھ ایک معاہدہ، اسرائیل کی سلامتی، اسرائیل کی معیشت اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے صحیح چیز ہے۔" لیپڈ نے یہ بھی کہا کہ ہماری صرف ایک شرط ہے کہ مستقبل کا فلسطین ایک پرامن ریاست ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ ایسے اقدام کی حمایت اسی صورت میں کریں گے جب مستقبل میں فلسطینی ریاست ایک اور دہشت گرد اڈہ نہ بن جائے جس سے اسرائیل کی بھلائی اور وجود کو خطرہ ہو اور یہ کہ اسرائیل کے پاس اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

انہوں نے دوسرے ممالک سے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی پیروی کرنے کی اپیل کی، جو 2020 میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا، ’’اسرائیل اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتا ہے۔ ہم اسے پہچاننے کے لئے ہم سے بات کرنے کے لئے سعودی عرب سے لے کر انڈونیشیا تک ہر مسلمان ملک سے اپیل کرتے ہیں۔ ہم نے امن کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Israel Palestine conflicts: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سیاسی مذاکرات ضروری، بین الاقوامی ریڈ کراس

Israeli attacks on Palestine: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور مغربی ممالک کا دوہرا پن

Israel–Turkey Relations: ’اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے‘

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے 2009 میں ایک تقریر میں ایک علاقائی معاہدے کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کئی بار فلسطینی ریاست کا خیال ترک کیا۔ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی انخلاء، جہاں فلسطینی اپنی مستقبل کی ریاست بنانا چاہتے ہیں، اسرائیل میں ایک انتہائی متنازعہ مسئلہ ہے۔ فلسطینیوں کی مسلسل جدوجہد اور بین الاقوامی مذمت کے باوجود اسرائیل اب بھی ان زمینوں پر قابض ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ویسٹ بینک میں یہودی بستیوں کی اسرائیل کی توسیع پر تعطل پر پہنچنے سے قبل 2014 میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کا آخری دور ہوا تھا۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.